حیدرآباد

ایم بی ٹی اور مجلسی قائدین کی گرفتاری و رہائی نامپلی میں دو گروپوں میں جھڑپ

پولیس نے حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ کے ایم بی ٹی امیدوار محمد امجد اللہ خان خالد کو آج دوپہر اس وقت حراست میں لے لیا جبکہ وہ حق رائے دہی کے استعمال کے بعد حلقہ میں رائے دہی کے رجحان کا جائزہ لے رہے تھے۔

حیدرآباد: پولیس نے حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ کے ایم بی ٹی امیدوار محمد امجد اللہ خان خالد کو آج دوپہر اس وقت حراست میں لے لیا جبکہ وہ حق رائے دہی کے استعمال کے بعد حلقہ میں رائے دہی کے رجحان کا جائزہ لے رہے تھے۔

متعلقہ خبریں
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز، کانگریس کے ربط میں: ایم ہنمنت راؤ
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی

ساؤتھ زون ٹاسک فورس نے انہیں حراست میں لے کر ڈی سی پی ساؤتھ زون آفس پرانی حویلی منتقل کیا۔ بعدازاں انہیں سی آر پی سی کی دفعہ41کے تحت نوٹس جاری کرتے ہوئے رہا کردیا۔

اس دوران پولیس نے مجلس کے قائد یا سر عرفات جو حلقہ یاقوت پورہ کے انچارج ہیں،کو بھی اس وقت حراست میں لے لیا جبکہ حلقہ میں پولنگ کا جائزہ لے رہے تھے۔

انہیں ڈی سی پی آفس ساؤتھ زون منتقل کیا۔ یاسرعرفات نے مبینہ طور پر بعض لوگوں کے ہاتھوں سے ووٹر لسٹ چھین لی، بعدازاں انہیں قانونی کارروائی کے بعد رہا کردیاگیا۔

اس دوران آج 4بجے شام حلقہ اسمبلی نامپلی میں کانگریس اور مجلس کارکنوں میں جھڑپ ہوئی۔ مجلس کارکن کامجموعہ دیکھ کر کانگریس امیدوار فیروز خان نے اعتراض کیا جس پر پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو منتشر کردیا۔