جرائم و حادثات

چارمینار بس اسٹانڈ کے قریب رہزنوں نے چاقو کی نوک پر ایک شخص سے 10ہزار روپے چھین لئے

حیدرآباد میں دن دہاڑے فلمی انداز میں ایک شخص کولوٹ لیاگیا۔ چارمینار بس اسٹانڈ کے قریب رہزن چاقو کی نوک پر ایک شخص سے 10ہزار روپے چھین کرفرار ہوگئے۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں دن دہاڑے فلمی انداز میں ایک شخص کولوٹ لیاگیا۔ چارمینار بس اسٹانڈ کے قریب رہزن چاقو کی نوک پر ایک شخص سے 10ہزار روپے چھین کرفرار ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
ایمس میں پیٹھ سے چاقو نکالنے کی کامیاب سرجری

ذرائع نے بتایا کہ محبوب آباد کے رہنے والے بھاگیہ سنگھ افراد حاندان کے ساتھ چارمینار دیکھنے آئے تھے۔مصروف ترین چارمینار بس اسٹانڈ کے قریب 3رہزنوں نے بھاگیہ سنگھ کو چاقو دکھا کر دھمکایا اوران سے 10 ہزار اور سونے کی چین چھین لی۔

اس دوران نامعلوم رہزنوں کو پکڑنے کی کوشش کے دوران طلائی چین مقام واردات پر گرپڑی۔تاہم نامعلوم افراد نے رقم لے کر راہ فراراختیار کی۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مغل پورہ پولیس کی کرائم ٹیم نے مقام واردات کامعائنہ کیااورایک اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی۔

پولیس نے ایک مشتبہ شخص جو منگوڑبستی کا متوطن بتایا جاتا ہے کو حراست میں لے لیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ مغل پورہ پولیس نے رہزنی کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کاآغاز کردیا۔

شہرمیں مختلف جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہاہے۔پہلے بھی اس طرح کی وارداتیں ہوتی تھیں لیکن موجودہ حالت میں پولیس کوزائد اختیارات حاصل ہوچکے ہیں۔

اس کے باوجود ملزمین اورعام عوام میں سے پولیس کا خوف ختم ہوچکا ہے جس کی وجہ سے چارمینار کے پاس ہجوم کی موجودگی میں دلیرانہ رہزنی کی واردات پیش آنا پولیس کی کارکردگی پرسوال کھڑے ہورہے ہیں۔

a3w
a3w