اروند کجریوال کو 164 کروڑ روپے بازادائیگی کی نوٹس
ایل جی نے اپنے حکم میں چیف سکریٹری کو ہدایت دی تھی کہ وہ سرکاری اشتہارات میں مواد کو باقاعدہ بنانے (سی سی آر جی اے) کے لئے سپریم کورٹ کی تقرر کردہ کمیٹی کو 16 ستمبر 2016 کے احکام کو نافذ کریں۔
نئی دہلی: ڈائرکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلسٹی (ڈی آئی پی) نے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو 164 کروڑ روپے کی ریکوری نوٹس دی ہے۔ یہ رقم 10 دن کے اندر ادا کی جانی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) وی کے سکسینہ نے 20 دسمبر 2022 کو چیف سکریٹری کو ہدایت دی تھی کہ وہ سیاسی اشتہارات کے لئے عام آدمی پارٹی حکومت سے 97 کروڑ روپے بازیاب کریں کیونکہ یہ اشتہارات‘ سرکاری اشتہارات کے طورپر شائع کئے گئے تھے۔
ایل جی نے اپنے حکم میں چیف سکریٹری کو ہدایت دی تھی کہ وہ سرکاری اشتہارات میں مواد کو باقاعدہ بنانے (سی سی آر جی اے) کے لئے سپریم کورٹ کی تقرر کردہ کمیٹی کو 16 ستمبر 2016 کے احکام کو نافذ کریں۔
انہوں نے عام آدمی پارٹی کو 97,14,69,137 روپے معہ سود سرکاری خزانہ میں جمع کرانے کی ہدایت دی تھی کیونکہ اس نے سرکاری اشتہارات کے نام پر سیاسی اشتہارات شائع یا ٹیلی کاسٹ کرائے تھے۔
سہ رکنی سی سی آر جے اے نے اپنے احکام کے ذریعہ ہدایت دی تھی کہ سپریم کورٹ آف انڈیا کی جانب سے وضع کردہ رہنمایانہ خطوط کا اصل مقصد کسی سیاسی قائد یا برسراقتدار سیاسی جماعت کی شبیہ کو اچھے انداز میں پیش کرنے سرکاری فنڈس کے بے جا استعمال کو روکنا ہے۔