شمالی بھارت

اے ایس آئی گیان واپی مسجد کے احاطہ کا سائنٹفک سروے کرے گی

الہ آباد ہائی کورٹ نے مسلم فریق کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا کہ انصاف کے مفاد میں سروے ضروری ہے۔ جس کے بعد اے ایس آئی کی ٹیم کل سے اپنا سروے شروع کرے گی۔

وارانسی: الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد آرکائیو لوجیکل سروے(اے ایس آئی) وارانسی واقعہ گیان واپی احاطے میں جمعہ سے سائنٹفک سروے کا آغاز کرے گی۔

متعلقہ خبریں
مشین چوری کیس، اعظم خان اور بیٹے کی درخواست ضمانت مسترد
پنجاب میں تنہا الیکشن لڑنا عام آدمی پارٹی اور کانگریس کا مشترکہ فیصلہ: کجریوال
گیان واپی سروے کیس کی 18 ستمبر کو آئندہ سماعت
سلطان پور کے رکن پارلیمنٹ کے انتخاب کے خلاف مینکاگاندھی سپریم کورٹ سے رجوع
وضوخانے کا سروے، انجمن انتظامیہ کو نوٹس

جمعرات کو الہ آباد ہائی کورٹ نے مسلم فریق کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا کہ انصاف کے مفاد میں سروے ضروری ہے۔ جس کے بعد اے ایس آئی کی ٹیم کل سے اپنا سروے شروع کرے گی۔

ڈی ایم ایس راج لنگم نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ’ اے ایس آئی ٹیم نے ضلع انتظامیہ سے مدد طلب کی ہے اور ہم انہیں سبھی ضروری مدد اور تعاون فراہم کررہے ہیں ۔ اے ایس آئی ٹیم کل سے سروے کا آغاز کرے گی۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے جمعرات کو وارانسی ضلع عدالت کے ذریعہ 21جولائی کو دئیے گئے اے ایس آئی سروے کو چیلنج دینے والی انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کی عرضی خارج کردی۔