سوشیل میڈیا

ممبئی: لوکل ٹرین میں لیڈیز دنگل، ویڈیو ہوا زبردست وائرل

پولیس کے مطابق تربھے اسٹیشن پر ایک سیٹ خالی ہونے پر ایک خاتون مسافر نے دوسری خاتون کے لئے یہ سیٹ سنبھالنے کی کوشش کی تاہم ایک تیسری خاتون نے بھی اسی نشست پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔

ممبئی: ممبئی کی ایک لوکل ٹرین میں سوار خواتین کے درمیان سیٹ کے لئے جھگڑا ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے خواتین کے لئے محفوظ لوکل ٹرین کا یہ ڈبہ کسی دنگل کا منظر پیش کرنے لگا۔ اس دوران ڈیوٹی پر موجود ایک لیڈی پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں خواتین کو تھانے-پنویل لوکل ٹرین میں آپس میں لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واشی گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) کے انسپکٹر سمبھاجی کٹارے کے مطابق، لڑائی کی وجہ تربھے اسٹیشن کے قریب ایک سیٹ پر تین خاتون مسافرین کے درمیان سیٹ کے لئے سبقت لے جانا تھا۔ اس کے بعد معاملہ جھگڑے کی شکل اختیار کر گیا کیونکہ مزید خواتین اس معاملہ میں شامل ہو گئیں۔

ویڈیو میں، کچھ خاتون مسافروں کو سیٹ کے لئے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک لیڈی پولیس کانسٹیبل نے مداخلت کی کوشش کی تو وہ زخمی ہوگئی کیونکہ کچھ خواتین نے اس پر حملہ کردیا تھا۔

https://twitter.com/surabhi_tiwari_/status/1578197889083330565

پورے معاملہ میں پولیس اہلکار سمیت کم از کم تین خواتین زخمی ہوئی ہیں۔ واشی جی آر پی واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تربھے اسٹیشن پر ایک سیٹ خالی ہونے پر ایک خاتون مسافر نے دوسری خاتون کے لئے یہ سیٹ سنبھالنے کی کوشش کی تاہم ایک تیسری خاتون نے بھی اسی نشست پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔

اس کے نتیجے میں تینوں خواتین کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی جنہوں نے ایک دوسرے کو مارنا شروع کر دیا۔ کچھ ہی دیر میں، دیگر خواتین بھی جھگڑے میں شامل ہو گئیں، جس کے بعد ان میں ہاتھا پائی شروع ہوئی اور لوکل ٹرین کا یہ ڈبہ کسی دنگل کا منظر پیش کرنے لگا۔