کھیل

ایشیا کپ فائنل: انڈیا کو بھی لگا بڑا جھٹکا

اگرچہ ان کی انجری کی سنگینی کا علم نہیں ہے لیکن احتیاطی تدابیر کے طور پر انڈیا کی ایشین گیمز ٹیم کا حصہ رہنے والے باؤلنگ آل راؤنڈر واشنگٹن کو بلایا گیا ہے۔

کولمبو: ہندوستان نے اتوار کو سری لنکا کے خلاف ہونے والے ایشیا کپ فائنل کے لیے زخمی اکشر پٹیل کے کور کے طور پر واشنگٹن سندر کو بلایا ہے۔ اکشر کو جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف آخری سپر فور میچ میں کئی چوٹیں آئیں جس میں ہندوستان کو چھ رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی
سری لنکا، پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر خاتون ایشیا کپ کے فائنل میں
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز

 اگرچہ ان کی انجری کی سنگینی کا علم نہیں ہے لیکن احتیاطی تدابیر کے طور پر انڈیا کی ایشین گیمز ٹیم کا حصہ رہنے والے باؤلنگ آل راؤنڈر واشنگٹن کو بلایا گیا ہے۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ایک ذریعے نے رازداری کی شرط پر بتایا، “اکشر کو کئی چوٹیں آئی ہیں، ان کی چھوٹی انگلی زخمی ہے اور تھرو کی وجہ سے گیند ان کے ہاتھ میں لگی، انہیں ہیمسٹرنگ کی انجری بھی ہے۔

اسی لیے واشنگٹن بلایا گیا ہے۔ ورلڈ کپ سے صرف تین ہفتے قبل، ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ کے لیے ان کی ہیمسٹرنگ انجری کا باعث تشویش ہے۔