دہلی

راجیہ سبھا میں یکساں سیول کوڈ کا مطالبہ اٹھایا گیا

یادو نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران ’’چیئرمین کی اجازت سے اٹھائے گئے مسائل‘‘ کے دوران کہا کہ ملک میں تقریباً 10 کروڑ بہنوں کو ان کا حق نہیں دیا جا رہا ہے۔

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے ہرناتھ سنگھ یادو نے ملک میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعہ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ اس سے مسلم اور عیسائی خواتین کو ان کے حقوق ملیں گے۔

متعلقہ خبریں
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
پاکستان میں جبری شادیوں پر اقوام متحدہ کااظہارِ تشویش
مذہب کے نام پر مسلمانوں کو تحفظات، وزیر اعظم کا الزام گمراہ کن: محمد علی شبیر
سونیا اور دیگر نے راجیہ سبھا کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا
یکساں سیول کوڈ سے ہندوؤں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ممتا بنرجی

مسٹر یادو نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران ’’چیئرمین کی اجازت سے اٹھائے گئے مسائل‘‘ کے دوران کہا کہ ملک میں تقریباً 10 کروڑ بہنوں کو ان کا حق نہیں دیا جا رہا ہے۔

 ان بہنوں کا تعلق مسلم اور مسیحی برادریوں سے ہے۔ مسلم اور عیسائی برادریوں کی خواتین کو طلاق، جائیداد اور گود لینے جیسے حقوق حاصل نہیں ہیں۔ اس سے بعض اوقات ان کی زندگی مشکل پیش آت ہے۔

 طلاق کی صورت میں یہ خواتین ہندو مذہب کی خواتین کی طرح مین ٹیننس الاؤنس نہیں لے پاتی ہیں۔ خاندانی جائیداد میں بھی انہیں برابر کا حق حاصل نہیں ہے ۔ یہ خواتین ضرورت پڑنے پر بھی بچوں کو گود لینے کے قابل نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے تین طلاق اور حلالہ جیسی روایات کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ان خواتین کے لیے بھی مساوی حقوق کا ضابطہ نافذ کرے۔

 اس سے ہندو، مسلم اور عیسائی برادری سمیت تمام ہندوستانی خواتین شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہوں گے اور سبھی عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کے حقدار ہوں گے۔

a3w
a3w