تلنگانہ

اسمبلی الیکشن کے سی آر، کانگریس امیدواروں کاانتخاب کریں گے: بنڈی سنجے

بنڈی سنجے نے کہا کہ بی جے پی، آئندہ اسمبلی انتخابات کا سامنا کرنے پوری طرح تیار ہے۔ اب تک30 امیدواروں کی فہرست تیار کرلی گئی اور ماباقی حلقوں کیلئے امیدواروں کے انتخاب کا عمل جاری رہے گا۔

حیدرآباد: صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے کمار نے سنسنی خیز بیان دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس امیدواروں کا انتخاب بی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ خود کریں گے۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
اقامتی اسکولس کیلئے نیا ٹائم ٹیبل بنانے مرکزی وزیر کی خواہش
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
عام آدمی پارٹی کے بیشتر امیدواروں کی ضمانتیں ضبط
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد

آج کریم نگر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے کہا کہ بی جے پی، آئندہ اسمبلی انتخابات کا سامنا کرنے پوری طرح تیار ہے۔ اب تک30 امیدواروں کی فہرست تیار کرلی گئی اور ماباقی حلقوں کیلئے امیدواروں کے انتخاب کا عمل جاری رہے گا۔

 گزشتہ روز وزیر داخلہ محمد محمود علی کی جانب سے خواتین کے لباس پر کئے گئے تبصرے کی مذمت کرتے ہوئے سنجے نے کہاکہ وزیر داخلہ کو خواتین کے لباس کے بجائے دہشت گردی کے خاتمہ پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔

محمود علی کو غیر معروف شخص قرار دیتے ہوئے بی جے پی قائد نے کہا کہ ریاست میں بہت کم لوگوں کو محمود علی کے وزیر داخلہ ہونے کے متعلق علم ہے۔ انہوں نے وزیر داخلہ سے جاننا چاہا کہ وہ اُس وقت کہاں تھے جب امتحانی مراکز میں داخلہ سے قبل خواتین کی چوڑیاں، بندی کو نکالنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

 موضوع بدلتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے تلنگانہ کی ترقی کیلئے بھر پور تعاون کیا جارہا ہے۔ تمام ترقیاتی اسکیمس کی انجام دہی کے لئے درکار فنڈس فراہم کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس موضوع پر مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کھلے مباحث کے لئے تیار ہیں اور کے سی آر کو چالنج کیا کہ وہ مباحث میں حصہ لیں۔ حیدرآباد کو ملک کا دوسرا صدر مقام قرار دینے کے متعلق حالیہ عرصہ کے دوران مختلف گوشوں کے مطالبات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے کہا کہ بی جے پی اس معاملہ پر غور کرے گی اور تلنگانہ کے حق میں جو بہتر ہوگا،فیصلہ کیا جائے گا۔

آئی اے این ایس کے مطابق صدر تلنگانہ بی جے پی بنڈی سنجے کمار نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو گزشتہ 9برسوں کے دوران تلنگانہ کی ترقی پر مباحث کا چالینج کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کھلے مباحث میں بی جے پی کی جانب سے جی کشن ریڈی شرکت کریں گے جبکہ چیف منسٹر کے سی آر کو آنے دیں۔

 کریم نگر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے اعادہ کیا کہ بی جے پی، تلنگانہ میں برسر اقتدار آئے گی۔ انہوں نے واضح کردیا کہ برسر اقتدار آنے پر بی جے پی، موجودہ بہترین اسکیمات کو جاری رکھے گی۔

 بی جے پی چند تبدیلیوں کے ساتھ دھرانی پورٹل کو بھی برقرار رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچیکہ یہ ایک اچھا قدم ہے مگر اس کو کے سی آر خاندان کے فائدہ کیلئے متعارف کرایا گیا تاہم، ہم، دھرانی پورٹل سے متاثر افراد کے ساتھ انصاف ضرور کریں گے۔ انہوں نے کانگریس کے ان لزامات کو مسترد کردیا کہ بی جے پی اور بی آر ایس میں خفیہ مفاہمت ہے۔

a3w
a3w