حیدرآباد

علیحدہ تلنگانہ نظریہ ساز پروفیسر جئے شنکر کو چیف منسٹر کا خراج

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے علیحدہ تلنگانہ نظریہ ساز پروفیسر جئے شنکر کو ان کی یوم پیدائش پر بھر پور خراج پیش کیا۔

حیدرآباد۔: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے علیحدہ تلنگانہ نظریہ ساز پروفیسر جئے شنکر کو ان کی یوم پیدائش پر بھر پور خراج پیش کیا۔

چیف منسٹر آفس سے جاری کردہ بیان میں کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ متحدہ ریاست آندھرا پردیش میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی، نقصانات اور علاقہ کے عوام کو مشکلات درپیش تھیں۔

ان حالات میں پروفیسر جئے شنکر نے تلنگانہ عوام میں علیحدہ ریاست کے جذبہ کو فروغ دیا۔ پروفیسر جئے شنکر سے تحریک پاکر ہم نے علیحدہ تلنگانہ کے حصول کیلئے پرامن اور طویل جدوجہد کی اور آخر کار ہماری یہ جدوجہد رنگ لائی۔

عوام کی اجتماعی مساعی اور نوجوانوں کی قربانیوں سے ہم نے علیحدہ تلنگانہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ پروفیسر آنجہانی جئے شنکر کے توقعات کے مطابق تلنگانہ سیلف گورننس میں ملک بھر میں ماڈل ریاست بن گئی۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے پچھڑے طبقات کی بہبود اور عوامی ترقی کے نشانہ کو حاصل کرتے ہوئے پروفیسر جئے شنکر کے خوابوں کی تکمیل کی ہے۔