آندھراپردیش

آندھراپردیش کےمارکاپورم میں بس میں آگ لگنے سے کم از کم 10 مسافر ہلاک

آندھرا پردیش کے مارکاپورم ضلع میں رائے ورم کے قریب ایک خوفناک سڑک حادثے میں جمعرات کی صبح ایک نجی سلیپر بس میں آگ لگنے سے کم از کم 10 مسافر زندہ جل گئے اس سلیپر بس میں تقریباً 40 مسافر سوار تھے، حیدرآباد سے کانیگیری جا رہی تھی کہ ایک ٹپر ٹرک سے ٹکرا گئی۔

مارکاپورم: آندھرا پردیش کے مارکاپورم ضلع میں رائے ورم کے قریب ایک خوفناک سڑک حادثے میں جمعرات کی صبح ایک نجی سلیپر بس میں آگ لگنے سے کم از کم 10 مسافر زندہ جل گئے اس سلیپر بس میں تقریباً 40 مسافر سوار تھے، حیدرآباد سے کانیگیری جا رہی تھی کہ ایک ٹپر ٹرک سے ٹکرا گئی۔

پولیس نے یہاں بتایا کہ تصادم کے بعد بس میں آگ لگ گئی اور وہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔

حادثے میں کئی دیگر مسافر زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس اور ایمرجنسی سروسز سمیت ضلعی حکام فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور فی الحال بچاؤ اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک