دہلی

اسکول کا چپراسی 4 سالہ طالبہ سے چھیڑچھاڑ پر گرفتار

ہمیں صرف ایک ثبوت ملا ہے کہ ملزم شخص کی موچھیں تھی‘ لڑکی کو اسکول میں یکم مئی کو شریک کیاگیا تھا‘ لڑکی کا طبی معائنہ ایک ہسپتال میں کیاگیا اور بعد میں کونسلنگ کی گئی۔

نئی دہلی: ایک 43 سالہ شخص جو بحیثیت چپراسی روہنی اسکول میں کام کررہا تھا اسے جمعرات کو مبینہ طور پر 4 سالہ طالبہ کے ساتھ چھیڑچھاڑ پر گرفتار کرلیاگیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
طالب علم کو زدوکوب کا واقعہ، ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج

ساؤتھ روہنی پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی شکایت میں لڑکی کی ماں نے اس شخص پر الزام عائد کیا کہ اس نے ایک دن قبل لڑکی کے ساتھ چھیڑچھاڑ کی تھی‘ شکایت کی بنیاد پر آئی پی سی سکشن 354B اور سکشن 10 کے تحت کیس درج کرلیاگیا‘ سینئر پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

ہمیں صرف ایک ثبوت ملا ہے کہ ملزم شخص کی موچھیں تھی‘ لڑکی کو اسکول میں یکم مئی کو شریک کیاگیا تھا‘ لڑکی کا طبی معائنہ ایک ہسپتال میں کیاگیا اور بعد میں کونسلنگ کی گئی۔

مزید کہاکہ جمعرات کی صبح لڑکی کی جانب سے اس شخص کی نشاندہی کے بعد ملزم سنیل کمار (43) ساکن سلطانپوری کو پکڑلیاگیا۔ وہ اسکول میں چپراسی کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔

a3w
a3w