مشرق وسطیٰ

یمن پر تازہ امریکی فضائی حملوں میں کم از کم 3 لوگوں کی موت، 4 زخمی: حوثی

حوثی ٹیلی ویژن نے بتایا کہ صنعاء کے مغربی مضافات میں واقع ضلع بنی مطر میں، فضائی حملوں میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور دوسرا زخمی ہوا۔

صنعاء: یمن کے دارالحکومت صنعاء، اس کے مضافاتی علاقوں اور دیگر صوبوں میں ہفتے کی رات تازہ امریکی فضائی حملوں میں کم از کم تین لوگوں کی موت ہوگئی اور چار دیگر زخمی ہو گئے ٹیلی ویژن کے مطابق، امریکی فوج نے صنعاء اور اس کے مغربی مضافات پر 21 فضائی حملے کیے، جس میں شمالی صنعاء کے النہضہ محلے میں دو لوگوں کی موت ہوگئی اور دو زخمی ہوئے۔

ایک تیسرا شخص جنوبی صنعاء میں صفیہ محلے کے قبرستان میں زخمی ہوا۔

حوثی ٹیلی ویژن نے بتایا کہ صنعاء کے مغربی مضافات میں واقع ضلع بنی مطر میں، فضائی حملوں میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور دوسرا زخمی ہوا۔

رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ہلاک ہونے والے عام شہری تھے یا حوثیوں کے کارکن تھے۔

صنعاء کے باشندوں کے مطابق، دارالحکومت پر فضائی حملوں میں متعدد دیگر مقامات کو بھی نشانہ بنایا گیا، جن میں مشرقی صنعاء کے کوہ نقم میں واقع الحفا فوجی کیمپ کے اسلحہ ڈپو اور شمال مشرقی صنعاء کے دو فوجی ٹھکانے

شامل ہیں۔

حملے سے پہلے اور اس کے بعد تیز رفتاری سے اڑنے والے جنگی طیاروں کی گرج کی آواز پورے دارالحکومت میں سنی گئی۔

صنعاء کی گلیوں میں ایمبولینس کو حملے کے مقامات کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ حوثیوں کی پولیس نے حملے کے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا۔

دریں اثناء، حوثی ٹیلی ویژن اور مقامی باشندوں کے مطابق، امریکی جنگی طیاروں نے حوثیوں کے زیر کنٹرول حدیدہ ہوائی اڈے اور بحر احمر کے بندرگاہی شہر کے مضافات، مغربی یمن میں بحریہ کے اڈے پر 13 فضائی حملے کیے۔

متعلقہ خبریں
یمن میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 45 افراد ڈوب گئے
امریکہ نے تمام جہازوں کی آمدورفت خطرہ میں ڈال دی:نصراللہ