گوداوری کھنی میں سنگارینی ملازم کا بے رحمانہ قتل، چار نوجوانوں نے گھر سے باہر بلاکر چاقوؤں سے حملہ کردیا
مقتول کی شناخت اٹلا راج شیکھر (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار نوجوانوں نے راج شیکھر کو فون کرکے گھر سے باہر بلایا۔ جیسے ہی وہ باہر آیا، حملہ آوروں نے اس پر چاقوؤں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔ واردات کے بعد ملزمین فرار ہوگئے۔
پیداپلی: تلنگانہ کے ضلع پیداپلی کے گوداوری کھنی میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک 30 سالہ سنگارینی ملازم کو بے رحمی سے قتل کردیا۔ واردات پیر کی رات تقریباً 2 بجے پاور ہاؤس کالونی میں پیش آئی۔
مقتول کی شناخت اٹلا راج شیکھر (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار نوجوانوں نے راج شیکھر کو فون کرکے گھر سے باہر بلایا۔ جیسے ہی وہ باہر آیا، حملہ آوروں نے اس پر چاقوؤں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔ واردات کے بعد ملزمین فرار ہوگئے۔
بتایا جاتا ہے کہ قتل کی یہ پوری واردات علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئی ہے۔ پولیس ملزمین کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔
مقتول کے افراد خاندان کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فرار ملزمین کی تلاش جاری ہے۔
پولیس قتل کے محرکات کا بھی پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے۔