امراوتی میں اٹل اسمرتی ونم کا افتتاح۔ وزیراعلیٰ چندرا بابو اور شیوراج سنگھ چوہان کا سابق وزیراعظم کو خراج
اس خاص موقع پر وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو اور مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے وین کٹاپالم کے قریب سیڈ ایکسس روڈ پر 2.5 ایکڑ رقبہ پر محیط اٹل اسمرتی ونم کا افتتاح کیا۔
حیدرآباد: آندھرا پردیش کے دارالحکومت امراوتی میں سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی یومِ پیدائش کے موقع پر شاندار تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس خاص موقع پر وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو اور مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے وین کٹاپالم کے قریب سیڈ ایکسس روڈ پر 2.5 ایکڑ رقبہ پر محیط اٹل اسمرتی ونم کا افتتاح کیا۔
دونوں قائدین نے اسمرتی ونم میں نصب اٹل بہاری واجپئی کے 14 فٹ بلند کانسہ کے دیو ہیکل مجسمے کی نقاب کشائی کی اور انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر چندرا بابو نائیڈو نے واجپئی کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی میں ان کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اسمرتی ونم امراوتی کی پہچان بنے گا اور آنے والی نسلوں کو اٹل جی کے نظریات سے روشناس کرائے گا۔ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ آج ملک واجپئی کے دکھائے ہوئے گڈ گورننس’ (بہترین حکمرانی) کے راستے پر گامزن ہے۔
اس تقریب میں ریاستی وزراء، عوامی نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ملک کے عظیم لیڈر کو یاد کیا۔