بین الاقوامی

دمام ایرپورٹ پر حملہ، ایک ہندوستانی شہری سمیت 2 افراد ہلاک

سعودی عرب کے دمام ایرپورٹ پر کئے گئے حملہ میں 2 افراد بشمول ایک ہندوستانی شہری ہلاک اور دیگر8زخمی ہوئے جن میں 2 ہندوستانی شامل ہیں۔ عہدیداروں نے جمعرات کے روز یہ بات بتائی۔

دبئی (پی ٹی آئی) سعودی عرب کے دمام ایرپورٹ پر کئے گئے حملہ میں 2 افراد بشمول ایک ہندوستانی شہری ہلاک اور دیگر8زخمی ہوئے جن میں 2 ہندوستانی شامل ہیں۔ عہدیداروں نے جمعرات کے روز یہ بات بتائی۔

اس سے ایک دن پہلے شیبہ آئیل فیلڈ پر یمن کے حوثی باغیوں کے ایک ڈرون حملہ میں ایک اور ہندوستانی شہری زخمی ہوگیا تھا۔ ریاض میں قائم ہندوستانی سفارتخانہ نے بتایا کہ سعودی حکام نے چہارشنبہ کی رات دمام کے شاہ فہد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر کئے گئے حملہ میں اس ہلاکت کے بارے میں اطلاع دی ہے۔

سفارتخانہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ دمام ایرپورٹ پر کل رات کئے گئے حملہ میں ہلاک ہونے والے دو افراد میں ایک ہندوستانی شہری بھی شامل ہے جبکہ دیگر دو ہندوستانی شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ مشن نے بتایا کہ وہ مزید تفصیلات حاصل کررہا ہے اور خاندانوں سے رابطہ کررہا ہے۔

حکام نے یہ وضاحت نہیں کی ہے کہ ایرپورٹ پر ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا یا میزائل سے۔ مملکت کی شہری ہوابازی اتھاریٹی کے مطابق ایک ہندوستانی شہری اور ایک سعودی شہری ہلاک جبکہ دیگر 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں ایک سعودی شہری، 2 ہندوستانی، 2یمنی، 2 بنگلہ دیشی اور ایک نیپالی شہری شامل ہے۔

چند افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں جبکہ بعض شدید زخمی ہوئے ہیں اور کئی ہاسپٹلس میں زیر علاج ہیں۔ یہ حملہ سعودی عرب کی توانائی تنصیبات اور دیگر اہم انفرااسٹرکچر بشمول ایرپورٹس کو ڈرون اور میزائل حملوں سے نشانہ بنائے جانے کے دوران کیا گیا ہے۔ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغی اس ملک کے خلاف طویل عرصہ سے حملوں میں شامل ہیں۔

حکام نے دمام ایرپورٹ پر حملہ کے ذمہ داروں کی شناخت منظرعام پر نہیں لائی ہے۔ قبل ازیں چہارشنبہ کے روز سعودی آرامکو کے شیبہ آئیل فیلڈ پر ڈرون حملہ کے بعد یہ حملہ کیا گیا ہے۔ چہارشنبہ کے حملہ میں ایک ہندوستانی شہری زخمی ہوئے تھا۔ سفارتخانہ نے بتایا کہ وہ سعودی حکام کے ساتھ ربط میں ہیں اور اس واقعہ کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل کررہا ہے۔

مشن نے کہا کہ وہ زخمی ہندوستانی شہری کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ سعودی وزارتِ توانائی و فضائی دفاع کے مطابق ڈرون کو روک لیا گیا تھا لیکن اس کے ٹکڑے گرنے سے دو افراد ہلاک جبکہ ایک فلپائنی اور ایک نیپالی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ایک اور زخمی کا تعلق پاکستان سے بتایا گیا ہے۔