تلنگانہ

سرکاری رہائش گاہ پر کانگریس کارکنوں کا حملہ، سابق وزیرہریش راؤ کاالزام

ہریش راؤ نے واضح کیا کہ تالے توڑنا اور املاک کو تباہ کرنا غیر جمہوری ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ حملہ کو روکے بغیر پولیس نے ملزمین کو تحفظ فراہم کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بی آرایس کے لیڈرو سابق وزیرہریش راو نے الزام لگایا کہ کانگریس کے کارکنوں نے کل شب ان کی سرکاری رہائش گاہ پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کارکنوں کا آدھی رات کا حملہ ناانصافی کا ثبوت ہے۔

متعلقہ خبریں
توہینِ مذہب کا الزام، خیبرپختونخواہ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں عالمِ دین قتل
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
ہریش راؤ کے رشتہ داروں کے خلاف ایف آئی آردرج
دسہرہ کے موقع پر آر ٹی سی مسافرین سے زیادہ کرایہ کی وصولی پر تنقید

انہوں نے واضح کیا کہ تالے توڑنا اور املاک کو تباہ کرنا غیر جمہوری ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ حملہ کو روکے بغیر پولیس نے ملزمین کو تحفظ فراہم کیا۔

 انہوں نے سوال کیا کہ اگر ایم ایل اے کے پاس سیکورٹی نہیں ہے تو شہریوں کی سیکورٹی کیا ہے؟انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی جی پی اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں۔