شمالی بھارت

وزیراعظم صاحب آپ کے بھی چھ بھائی ہیں ۔ اویسی کی مودی پر تنقید

گڑھ: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کو ووٹ دینے کا مطلب صرف یادو خاندان کو مضبوط کرنا ہے۔

پرتاپ گڑھ: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کو ووٹ دینے کا مطلب صرف یادو خاندان کو مضبوط کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
پاکستانی چوکی پر حملہ، 5 فوجی اور 5 دہشت گرد ہلاک
مودی کے خلاف توہین عدالت مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ: مشیر حکومت تلنگانہ
گانجہ کے نشہ میں دُھت ٹولی کا دو افراد پر قاتلانہ حملہ
کنہیا کمار، ببر شیر ہے: کانگریس

اپنا دل کمیراوادی کے قومی صدر کرشنا پٹیل اور پلوی پٹیل کے ساتھ پرتاپ گڑھ ضلع میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا ’’اگر آپ سماج وادی پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں، تو آپ صرف یادو پارٹی کو مضبوط کرتے ہیں۔

اگر کوئی بھارتیہ جنتا پارٹی کو روک سکتا ہے تو اسے صرف پسماندہ دلت مسلمان ہی روک سکتے ہیں..جب بلڈوزر چلتا ہے..آپ کہتے ہیں کہ آپ نے بی جے پی کو ہرانے کے لیے ایس پی کو ووٹ دیا تھا..لیکن اب آپ کے پاس پی ڈی ایم کا متبادل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بلڈوزر چلتا ہے…لوگ جیل جاتے ہیں تو احتجاج کرنے اور جیل میں ملنے صرف اویسی کے حامی جاتے ہیں ۔

جب عتیق احمد اور مختار انصاری کے اسپانسرڈ قتل پر ایس پی کسی کا نام لینے کو تیار نہیں تو وہ ووٹ کی بھی مستحق نہیں۔

اویسی نے کہا “ہم کسی کے گلے سے منگل سوتر چھیننے والے نہیں ہیں۔ وزیراعظم کہتے ہیں کہ مسلمان زیادہ بچے پیدا کرتے ہیں… وزیراعظم صاحب آپ کے بھی چھ بھائی ہیں۔

انہوں نے 39 لوک سبھا حلقہ پی ڈی ایم امیدوار ڈاکٹر رشی پٹیل کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

a3w
a3w