شمالی بھارت

شمالی24 پرگنہ کے سرکاری ہسپتال میں حملہ

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے سرکاری ساگر دتہ ہاسپٹل میں جمعہ کو ایک خاتون مریض کی موت کے بعد مشتعل ہجوم کے حملہ کے بعد جونیر ڈاکٹروں اور عملہ نے غیرمعینہ مدت کے لیے کام کرنا بند کر دیا ہے۔

کولکتہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے سرکاری ساگر دتہ ہاسپٹل میں جمعہ کو ایک خاتون مریض کی موت کے بعد مشتعل ہجوم کے حملہ کے بعد جونیر ڈاکٹروں اور عملہ نے غیرمعینہ مدت کے لیے کام کرنا بند کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
جونیر ڈاکٹرس کی ہڑتال جاری، مغربی بنگال میں طبی خدمات متاثر
بنگلہ دیش میں ریزرویشن احتجاج: پرتشدد جھڑپوں میں 17 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی
ویڈیو: اسرائیل میں حکومت کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے
بس میں سیٹ کیلئے مسافر کا انوکھا احتجاج
جونیر ڈاکٹرس کی ہڑتال

سرکاری ذرائع نے آج یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ جونیر ڈاکٹروں اور ہسپتال کے عملہ نے حملہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کل شام کام روک دیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون مریضہ کو 14.57 بجے داخل کیا گیا اور ڈاکٹروں کی جانب سے اسے بچانے کی بھرپور کوششوں کے باوجود شام 18.00بجے اس کی موت ہوگئی۔

اس کے بعد تقریباً 15-20 لوگوں نے پی جی ٹی کے کئی جونیئر ڈاکٹروں، نرسوں اور پرائیویٹ سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا۔ایک ڈاکٹر نے الزام لگایا ہے کہ اسپتال میں پولیس کی موجودگی میں یہ حملہ ہوا اور وردی میں ملبوس لوگ خاموش تماشائی بنے رہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے طبی عملے پر حملے کے مقدمے میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

a3w
a3w