ایشیاء

چین نے تائیوان کو ریڈ لائن قراردے دیا

چینی وزیرِ خارجہ چن کینگ نے واضح کر دیا کہ امریکا نے اپنی روش نہ بدلی تو تصادم ہو سکتا ہے، پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چن کینگ نے کہا کہ کشیدگی کی وجہ امریکا کی متنازعہ پالیسیاں ہیں۔

بیجنگ: چین نے تائیوان کو ریڈ لائن قرار دے دیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق چین اور امریکہ کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، چین نے تائیوان امریکا تعلقات کی کھل کر مخالفت کر دی۔

متعلقہ خبریں
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج
6ریاستوں میں 10حساس تنصیبات عوام کی پہنچ سے باہر
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکہ کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: کملا ہیرس
شی جنپنگ G20 چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے
چین نے ہندوستان کی ہزاروں کلومیٹر اراضی پر قبضہ کرلیا: راہول گاندھی

چینی وزیرِ خارجہ چن کینگ نے واضح کر دیا کہ امریکا نے اپنی روش نہ بدلی تو تصادم ہو سکتا ہے، پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چن کینگ نے کہا کہ کشیدگی کی وجہ امریکا کی متنازعہ پالیسیاں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ بحرِ ہند میں مخصوص گروپ بنانے میں مصروف ہے، گروپ بندیوں سے خطے کے مفادات کو نقصان پہنچے گا، امریکہ حد میں رہے۔ چینی وزیر خارجہ نے یوکرین جنگ پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ خفیہ ہاتھ یوکرین جنگ کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

دی وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ بیجنگ کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے امریکا پر سخت نئے زبانی حملے اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ دنیا کی دو بڑی طاقتوں کے درمیان تعلقات کس قدر غیر مستحکم ہو چکے ہیں۔

رائٹرنے لکھا کہ چین کے وزیر خارجہ نے منگل کو یوکرین میں جنگ اور روس کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات سے معلق اپنے مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو چین کے بارے میں اپنا ’بگڑا‘ رویہ تبدیل کرنا چاہیے ورنہ ’تنازعہ اور تصادم‘ ہوگا۔