بین الاقوامی
بنگلہ دیشی فضائیہ کے سابق سربراہ قطر میں گرفتار
بنگلہ دیش کی فضائیہ کے سابق سربراہ شیخ عبدالحنان کو رشوت کے الزام میں قطر میں گرفتار کرلیا گیا۔ عہدیداروں نے اتوار کے دن دوحہ میں یہ بات بتائی۔
ڈھاکہ (پی ٹی آئی) بنگلہ دیش کی فضائیہ کے سابق سربراہ شیخ عبدالحنان کو رشوت کے الزام میں قطر میں گرفتار کرلیا گیا۔ عہدیداروں نے اتوار کے دن دوحہ میں یہ بات بتائی۔
بنگلہ دیش اینٹی کرپشن کمیشن کے بموجب ریٹائرڈ ایر چیف مارشل نے 3.28 کروڑ بنگلہ دیشی ٹکا مالیتی اثاثہ جمع کرلئے جو ان کے معلوم ذرائع آمدنی سے زائد ہیں۔
انہوں نے 6 نجی بنک کھاتوں کے ذریعہ 27.63 کروڑ بنگلہ دیشی ٹکا مالیتی مشتبہ معاملتیں کیں۔ حنان کو قطری حکام میں 15 اکتوبر کو گرفتار کیا۔ اے سی سی کے ڈپٹی ڈائرکٹر محمد اخترالاسلام نے یہ بات بتائی۔
انہوں نے کہا کہ انٹرپول نے ہمیں جانکاری دی ہے کہ قطر کی نفاذ قانون ایجنسی نے حنان کو 15 اکتوبر کو پکڑ لیا۔