شمالی بھارت

پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار

پولیس نے ہفتہ کے دن ایک شخص کو جمعرات کی رات اترپردیش کے ضلع للت پور کے جاکھورا پولیس اسٹیشن علاقہ میں ریلوے پٹری پر آہنی سلاخیں رکھتے ہوئے ٹرین کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

باندہ (یوپی) (پی ٹی آئی) پولیس نے ہفتہ کے دن ایک شخص کو جمعرات کی رات اترپردیش کے ضلع للت پور کے جاکھورا پولیس اسٹیشن علاقہ میں ریلوے پٹری پر آہنی سلاخیں رکھتے ہوئے ٹرین کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار

جمعرات کی رات پاتال ایکسپریس (ٹرین نمبر 12624) کے انجن سے چنگاریاں نکلنے لگی تھیں کیونکہ ایک آئرن راڈ پھنس گیا تھا۔ گیٹ مین سے جانکاری ملنے پر لوکو پائلٹ (انجن ڈرائیور) نے گاڑی روک دی۔ اس طرح ایک بڑا ٹرین حادثہ ٹل گیا۔

للت پور کے سپرنٹنڈنٹ پولیس محمد مشتاق نے ہفتہ کے دن بتایا کہ اسٹیشن ماسٹر نے جمعہ کے دن جاکھورا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ ایک نامعلوم شخص نے جمعرات کی رات ریلوے پٹری پر لوہے کی سلاخیں رکھتے ہوئے ٹرین کو پٹری سے اتارنے کی کوشش کی۔

تحقیقات میں پتہ چلا کہ 32 سالہ ستیم یادو آئرن راڈ چراکر دیگر مقامات پر بیچتا تھا۔ جاکھورا پولیس نے چھاپہ مارکر اسے ہفتہ کے دن اس کے مکان سے پکڑلیا۔ چرائی گئی لوہے کی سلاخیں اور دیگر اشیاء اس کے مکان سے برآمد ہوئیں۔

دوران ِ پوچھ تاچھ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ جمعرات کی رات سلاخیں چرانے کے بعد ریلوے پٹری پر پیدل جارہا تھا کہ اچانک پاتال ایکسپریس آگئی اور اس نے جلدی میں آئرن راڈس کو ریلوے پٹری پر پھینک کر راہ فرار اختیار کی۔

Photo Source: @trainwalebhaiya

a3w
a3w