شمالی بھارت

یوپی میں مذہب تبدیلی کی کوشش، ایک شخص گرفتار

پولیس نے بتایا کہ ملزم بجرنگ رام جو لکھنؤ کے مقام موہن لال گنج کا رہائشی ہے، گزشتہ ایک سال سے منگل پور ریلوے چوراہے میں اپنے خاندان کے ساتھ ایک عارضی مکان میں مقیم ہے۔

بارہ بنکی (یوپی): اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پولیس نے غریبوں کو عیسائی مذہب میں شامل کرنے ایک شخص کو گرفتار کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم بجرنگ رام جو لکھنؤ کے مقام موہن لال گنج کا رہائشی ہے، گزشتہ ایک سال سے منگل پور ریلوے چوراہے میں اپنے خاندان کے ساتھ ایک عارضی مکان میں مقیم ہے۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار

 پولیس اسٹیشن لونی کٹرا کے ایس ایچ او اجئے ترپاٹھی نے بتایا کہ وجئے ہندوستانی اور اوم پرکاش سنگھ جنھوں نے پیر کے دن دیکھا کہ بجرنگ غریب افراد کو مذہب تبدیل کرنے ایک دعائیہ اجلاس منعقد کررہا ہے، کی جانب سے ایک ایف آئی آر درج کرایا گیا۔

انھوں نے اترپردیش پولیس کے ایمرجنسی نمبر 112 پر بھی اس تعلق سے مطلع کیا۔ ترپاٹھی نے ایف آئی آر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بجرنگ پر یہ الزامات ہیں کہ وہ غریبوں کے لیے پہلے غذا اور کپڑے فراہم کرکے انھیں مذہب تبدیل کرنے کی ترغیب دیتا تھا۔

 مقامی افراد نے دعویٰ کیا کہ بجرنگ نے 20 سے زیادہ افراد کو جبراً عیسائی مذہب میں شامل کیا۔ انھوں نے بتایا کہ بجرنگ کو مزید پوچھ تاچھ کے لیے پولیس کی ریمانڈ میں دے دیا گیا ہے۔

a3w
a3w