شمالی بھارت

ہلدوانی فسادات کے مزید 3 ملزمین گرفتار

گرفتار ملزمان میں ظہیر ولد محمد خالد ساکن لائن نمبر 06 آزاد نگر بنبھول پورہ، محمد شاکر عرف لالہ ولد یامین ساکن وارڈ نمبر 29 شمالی اُجالا نالہ پار بنبھول پورہ، دانش خان ولد فیاض خان ساکن لائن نمبر 18، وارڈ نمبر 29، بنبھول پورہ شامل ہیں۔

نینی تال: اتراکھنڈ کی ہلدوانی پولیس نے پیر کو بن بھول پورہ فسادات معاملہ میں مزید 3 ملزمین کو گرفتار کیا ہے جن پر تشدد پھیلانے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں
گورنر مکہ کا پرامن ماحول میں مناسک حج پر اطمینان کا اظہار
مسلم ووٹرس کو ڈرانے فسادات بھڑکائے جارہے ہیں : چندرکانت کھیرے
مسلمانوں کو اب سوچ سمجھ کر موقع دے گی بی ایس پی:مایاوتی
سنسربورڈ ’ہم دو ہمارے بارہ‘ فلم کی ریلیز پر روک لگائے : امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم

نینی تال کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) پی این مینا کے مطابق پولیس پورے واقعہ کی ویڈیو ریکارڈنگ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ جاری رکھے ہوئے ہے۔

پتھراؤ، تشدد اور آتش زنی میں ملوث فسادیوں کی شناخت کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔شواہد اور حقائق کی بنیاد پر پولیس نے تشدد اور ہنگامہ آرائی میں ملوث مزید 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں ظہیر ولد محمد خالد ساکن لائن نمبر 06 آزاد نگر بنبھول پورہ، محمد شاکر عرف لالہ ولد یامین ساکن وارڈ نمبر 29 شمالی اُجالا نالہ پار بنبھول پورہ، دانش خان ولد فیاض خان ساکن لائن نمبر 18، وارڈ نمبر 29، بنبھول پورہ شامل ہیں۔

پولیس نے اب تک 92 فسادیوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ مارکنگ کا کام فی الحال جاری ہے۔ پولیس نے ایک درجن سے زائد نامزد اور پانچ ہزار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

آنے والے وقت میں مزید گرفتاریاں ہو سکتی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 8 فروری کو ہلدوانی کے بن بھول پورہ کے مبینہ ملک کے باغیچہ سے تجاوزات ہٹانے کے دوران ایک برادری پرتشدد ہو گئی تھی۔

پولیس اور انتظامیہ پر پتھراؤ کے علاوہ غیر قانونی ہتھیاروں اور پٹرول بموں سے حملہ کیا گیا۔ اس دوران کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی اور بنبھول پورہ تھانے کو گھیرے میں لے کر آگ لگا دی گئی۔ اس میں 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

a3w
a3w