حیدرآباد

گلوکار غدر کی یاد میں شعراء اور فلمی شخصیتوں کو ایوارڈس: چیف منسٹر

چیف منسٹر تلنگانہ نے غرباء کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے گلوکارغدر کی خدمات کی ستائش کی اور کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے تعلق سے بھی غدر کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

حیدرآباد: چیف منسٹرتلنگانہ اے ریونت ریڈی نے آج یہاں کہا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے شعراء، فلمی شخصیتوں اور فنکاروں کو ایوارڈس پیش کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈس آنجہانی لوک گلوکار غدر کے نام سے موسوم رہیں گے۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

 کل یہاں غدر کی یوم پیدائش تقاریب کو مخاطب کرتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ نے غرباء کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے گلوکارغدر کی خدمات کی ستائش کی اور کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے تعلق سے بھی غدر کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ بعض فلمی شخصیتوں نے حال ہی میں ان سے ملاقات کرکے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ نندی ایوارڈس کی پیشکشی کا احیاء کریں اور اس کو اب غدر کے نام سے موسوم کیا جاسکتا ہے۔جن کا گذشتہ سال دیہانت ہوگیا تھا۔یہ بات چیف منسٹر نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں حکومت مختلف امور کا جائزہ لے رہی ہے۔

 غدر کے احترام میں حکومت اعزازت پیش کرے گی۔جوکہ شعراء،فلمی شخصیتوں اور فنکاروں کو دئیے جائیں گے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ غدر ایک انقلابی شاعر بھی تھے ۔ جن کا 77سال کی عمر میں گذشتہ سال ماہ اگست میں دیہانت ہوگیا۔جنہوں نے غرباء اور کمزور افراد کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی۔