انٹرٹینمنٹ

طبلہ نواز استاد ذاکر حسین کو 3 گرامی ایوارڈس

گرامی ایوارڈس 2024پر ہندوستان چھایا رہا۔ 5 ہندوستانی موسیقاروں بشمول طبلہ نواز ذاکر حسین اور راکیش چوراسیہ (بانسری) نے لاس اینجلس میں رنگارنگ تقریب میں اعلیٰ ایوارڈس حاصل کئے۔

نئی دہلی: گرامی ایوارڈس 2024پر ہندوستان چھایا رہا۔ 5 ہندوستانی موسیقاروں بشمول طبلہ نواز ذاکر حسین اور راکیش چوراسیہ (بانسری) نے لاس اینجلس میں رنگارنگ تقریب میں اعلیٰ ایوارڈس حاصل کئے۔

استادذاکر حسین 3 گرامی ایوارڈس کے ساتھ ہندوستان کے بڑے فاتح رہے جبکہ راکیش چوراسیہ کے حصہ میں 2 ایوارڈس آئے۔

شنکر مہادیون (گلوکار)‘ گنیش راج گوپالن (وائلن) اور سیلواگنیش ونائک رام (پرکشنسٹ) نے اتوار کی رات کریٹیو ڈاٹ کام ایرینا میں منعقدہ تقریب میں فی کس ایک ایوارڈحاصل کئے۔

یہ تینوں ذاکر حسین کے فیوژن گروپ شکتی کا حصہ ہیں۔

a3w
a3w