حیدرآباد

بی مہیش کمار گوڑ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس مقرر

مہیش کمار گوڑ سابق میں صدر این ایس یو آئی نظام آباد، سکریٹری انڈین یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری پی سی سی کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ وہ 2014 میں نظام آباد اربن حلقہ سے اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرچکے ہیں۔

حیدرآباد: صدر اے آئی سی سی ملکارجن کھر گے نے بی مہیش کمار گوڑ ایم ایل سی کو صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے عہدہ پر تقرر کیا ہے۔ جنرل سکریٹری اے آئی سی سی کے سی وینو گوپال نے آج ایک احکام جاری کرتے ہوئے فوری عملدر آمد کی ہدایت دی ہے اور سبکدوش صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی کی خدمات کی ستائش کی ہے۔

متعلقہ خبریں
پرینکاگاندھی کا 3روزہ انتخابی دورہ
غلط خبر کی اشاعت پر نمستے تلنگانہ کے خلاف کیس درج
کھر گے کانگریس کاانتخابی منشور جاری کریں گے
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
2029 کے فائنل میں راہول کو وزیر اعظم بنانے ریونت ریڈی کا عزم

 واضح رہے کہ مہیش کمار گوڑ کارگزار صدر ٹی پی سی سی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ و ہ سابق میں صدر این ایس یو آئی نظام آباد، سکریٹری انڈین یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری پی سی سی کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ وہ 2014 میں نظام آباد اربن حلقہ سے اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرچکے ہیں۔

 بی مہیش کمار گوڑ کو صدر پی سی سی مقرر کئے جانے پر سینئر پارٹی قائدین و ی ہنمنت راؤ، سابق وزیر ومشیر حکومت تلنگانہ محمد علی، رکن پارلیمنٹ ملوروی، سی کرن کمار ریڈی، جنرل سکریٹری فیروز خان، ایس کے افضل الدین، خواجہ فخر الدین، سابق سکریٹری ساجد پاشاہ، محمد امتیاز، و دیگر قائدین نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

a3w
a3w