دہلی

دہلی میں کے سی آر کی قیامگاہ کے سامنے ٹی آر ایس ویمن اویو صدر کا دھرنا

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے حیدرآباد میں بھی ملنا محال ہے۔ پولیس عہدیدار، ہمیں پرگتی بھون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ دتریکا سواپنا نے کہا کہ گزشہ3دنوں سے وہ کے چندر شیکھر راؤ سے ملنا چاہتی تھیں۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے ملاقات کرنا آسان نہیں ہے کیونکہ پرگتی بھون پر پولیس کا بھاری بندوبست رہتا ہے اور پولیس کسی کو بھی چیف منسٹر سے ملاقات کی اجازت نہیں دیتی ان امور کو مدنظر رکھتے ہوئے عثمانیہ یونیورسٹی میں ٹی آر ایس ویمن کی صدر دتریکا سواپنا، کے سی آر سے ملاقات کیلئے دہلی پہنچ گئیں۔

 چیف منسٹر کے سی آر دختر کے کویتا کے ساتھ دہلی میں مقیم ہیں۔ مگر سواپنا کو دہلی میں پولیس نے کے سی آر سے ملنے کی اجازت نہیں دی۔ جس پر برہم دتریکا سواپنا نے دہلی ہیں، کے سی آر کی قیام گاہ کے سامنے اپنے حامیوں کے ساتھ دھرنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کے سی آر سے ملنا چاہتی ہیں مگر پولیس نے یہاں بھی اس کی اجازت نہیں دی۔

 چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے حیدرآباد میں بھی ملنا محال ہے۔ پولیس عہدیدار، ہمیں پرگتی بھون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشہ3دنوں سے وہ کے چندر شیکھر راؤ سے ملنا چاہتی تھیں۔ وہ، کے سی آر سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس کیلئے کام کرنے والے کارکنوں کیلئے کچھ مواقع فراہم کرنے کی نمائندگی کرنا چاہتی تھیں۔

 انہوں نے نوکریوں کے بغیر ان کارکنوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پارٹی کے ان کارکنوں نے علیحدہ تلنگانہ تحریک میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ دتریکا سواپنا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پارٹی کے جہد کاروں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کریں۔