دہلی
دھروو راٹھی کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری
دہلی کی ایک عدالت نے یو ٹیوبر دھروو راٹھی کے خلاف 2018 کے ہتک عزت کیس کے سلسلہ میں ہفتہ کے دن قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا۔ کیس بی جے پی آئی ٹی سیل کے ایک رکن نے درج کرایا تھا۔
نئی دہلی (پی ٹی آئی) دہلی کی ایک عدالت نے یو ٹیوبر دھروو راٹھی کے خلاف 2018 کے ہتک عزت کیس کے سلسلہ میں ہفتہ کے دن قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا۔ کیس بی جے پی آئی ٹی سیل کے ایک رکن نے درج کرایا تھا۔
سمن نوٹس لے جانے والے نے بتایا کہ اس نے سمن کی تعمیل کی بار بار کوشش کی لیکن دھروو راٹھی کا مکان بند تھا۔
جوڈیشیل مجسٹریٹ راہول جین نے وکاس پانڈے کی جانب سے درج کرائے کیس میں یہ وارنٹ جاری کئے۔ عدالت نے معاملہ کی آئندہ سماعت 31 اکتوبر کو مقرر کی۔
پانڈے کے وکیل سمکش شرما نے کہا کہ دھروو راٹھی عام طورپر آسٹریا میں رہتے ہیں لیکن کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں حصہ لینے کے لئے ہندوستان آئے ہوئے ہیں۔