مہاراشٹرا
مہاراشٹرا میں ریلائنس، بلنکٹ اور زوماٹو ہائپر پیور کے خلاف ایف آئی آر
پولیس نے ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس، ریلائنس ریٹیل، بلنکٹ اور زوماٹو ہائپرپیور کے عہدیداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔
ممبئی (پی ٹی آئی) پولیس نے ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس، ریلائنس ریٹیل، بلنکٹ اور زوماٹو ہائپرپیور کے عہدیداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ مہاراشٹرا فوڈ اینڈ ڈرگ اڈمنسٹریشن نے مدت استعمال گزر جانے کے باوجود اشیاء کی فروخت پر کئی اضلاع میں چھاپے مارکر 48 لاکھ روپیوں کا غذائی اسٹاک ضبط کیا تھا۔
ایک عہدیدار نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔ ایف آئی آر تھانے کے شانتی نگر پولیس اسٹیشن میں درج ہوئی اور اس میں 10 افراد بشمول سینئر عہدیداروں اور ملازمین کا نام لیا گیا۔
ایف ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع تھانے اور پونے میں کئی مقامات پر 14 اور 15 اکتوبر کو چھاپے مارے گئے تھے۔
ڈسپوزل ایجنسیوں نے جانچ کے بغیرمبینہ طورپر ایسے سرٹیفکیٹ اور کاغذات جاری کئے جن میں دعویٰ کیا گیا کہ مدت استعمال گزر جانے والی اشیاء کو تلف کردیا گیا۔