قومی

ایل کے اڈوانی کو بھارت رتن ایوارڈ

اڈوانی کی پیدائش 1927ء میں کراچی میں ہوئی تھی۔ وہ بٹوارے کے بعد 1947ء میں ہندوستان چلے آئے تھے۔ 96 سالہ اڈوانی‘ جون 2002تامئی 2004ملک کے نائب وزیراعظم رہے۔

نئی دہلی: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے اتوار کے دن ملک کا اعلیٰ ترین سیویلین ایوارڈ بھارت رتن بی جے پی کے سینئر قائد اور سابق نائب وزیراعظم ایل کے اڈوانی کو نئی دہلی میں ان کے بنگلہ پر پہنچ کرعطا کیا۔ تقریب میں نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکر‘ وزیراعظم نریندرمودی‘ وزیردفاع راج ناتھ سنگھ‘ وزیرداخلہ امیت شاہ اور اڈوانی کے ارکان خاندان موجود تھے۔

متعلقہ خبریں
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونا جمعیۃ علماء کی فطرت نہیں : حافظ پیر خلیق احمد
ہم مصیبتوں پر یشانیوں اور برے وقت کے باوجود اللہ سے شکوہ کرنے کی بجائے ہر حال میں اس کا شکر ادا کریں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
ماہ رجب میں عبادات کی طرف بھر پور توجہ دی جائے اور گناہوں سے بچنے کا خصوصی اہتمام کیا جائے : مولانا حافظ پیر شبیر احد

 اڈوانی کی پیدائش 1927ء میں کراچی میں ہوئی تھی۔ وہ بٹوارے کے بعد 1947ء میں ہندوستان چلے آئے تھے۔ 96 سالہ اڈوانی‘ جون 2002تامئی 2004ملک کے نائب وزیراعظم رہے۔ وہ اکتوبر1999 تا مئی 2004مرکزی وزیرداخلہ تھے۔ وہ کئی مرتبہ بی جے پی کے صدربھی رہے۔