دیگر ممالک

سوڈان میں عید الاضحی کے موقع پر یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان

برہان نے آر ایس ایف کو تحلیل کرنے کا حکم جاری کیا۔ اس کے بعد سے دونوں فریقوں نے پورے ملک میں کئی عارضی جنگ بندیوں پر عمل درآمد کیا ہے، لیکن تنازعہ اب تک حل نہیں ہو سکا ہے۔

قاہرہ: سوڈان کے نیم فوجی گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے کمانڈر محمد حمدان ڈگالو نے عید الاضحی کے موقع پر ملک میں یکطرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
6ریاستوں میں 10حساس تنصیبات عوام کی پہنچ سے باہر
قربانی قرب الٰہی کا اہم ترین ذریعہ:مولانا جعفر پاشاہ
سوڈان میں والدین بچوں کو گھاس اورکیڑے کھلانے پر مجبور

کمانڈر ڈگالو نے پیر کو العربیہ نیوز چینل کو بتایا کہ "ہم کل (27 جون) سے شروع ہونے والی عید الاضحی کے پورے عرصے کے لیے یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کرتے ہیں۔” سوڈانی مسلح افواج نے اب تک اس معاملے پر کوئی سرکاری بیان نہیں دیا ہے۔

خیال ر ہے کہ 15 اپریل کو خرطوم میں سوڈان کی باقاعدہ مسلح افواج اور آر ایس ایف کے نیم فوجی گروپ کے درمیان پرتشدد تٓصادم ہوئے تھے۔ حکومتی فورسز نے آر ایس ایف پر بغاوت کا الزام لگایا اور ان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔

 برہان نے آر ایس ایف کو تحلیل کرنے کا حکم جاری کیا۔ اس کے بعد سے دونوں فریقوں نے پورے ملک میں کئی عارضی جنگ بندیوں پر عمل درآمد کیا ہے، لیکن تنازعہ اب تک حل نہیں ہو سکا ہے۔

اقوام متحدہ کا تخمینہ ہے کہ 12 جون تک دونوں فریقوں کے درمیان تصادموں میں کم از کم 958 افراد ہلاک اور 4,700 زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ 2.1 لاکھ سے زیادہ لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

a3w
a3w