امریکہ و کینیڈا

بائیڈن غزہ میں یرغمال امریکیوں کے افراد خاندان سے ملاقات کریں گے

امریکی نائب صدر کملا ہیرس جو ممکنہ طور پر انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار بن سکتی ہیں، اس ہفتے واشنگٹن میں نیتن یاہو سے ملاقات کریں گی۔

واشنگٹن:ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے صدر جو بائیڈن چند دنوں میں وائٹ ہاؤس میں غزہ میں یرغمال امریکیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔

متعلقہ خبریں
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی
صدر جمہوریہ کا آج دورہ، نلسار کے کانوکیشن میں شرکت متوقع
کملاہیرس اور ٹرمپ میں کانٹے کی ٹکر متوقع
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
امریکی صدر جوبائیڈن کا قوم کو اتحاد کا پیغام، زبان پھر پھسل گئی

خبر رساں ادارے ’رائٹر‘ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد یرغمال بنائے جانے والے امریکیوں کے خاندان کے افراد کی صدر سے اپنی نوعیت کی دوسری ملاقات ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ بائیڈن جو کووڈ 19 کے انفیکشن سے صحت یاب ہو رہے ہیں جمعرات کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کرنے کی توقع ہے۔

قابل ذکر ہے کہ نیتن یاہو پیر کو واشنگٹن پہنچے تھے۔ وہ آج بدھ کو کانگریس سےخطاب کریں گے۔ وہ ایک ایسے وقت میں کانگریس سے خطاب کر رہے ہیں جب انہیں حماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے اندرونی دباؤ کا سامنا ہے۔

امریکی نائب صدر کملا ہیرس جو ممکنہ طور پر انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار بن سکتی ہیں، اس ہفتے واشنگٹن میں نیتن یاہو سے ملاقات کریں گی۔

پیر کے روز بائیڈن نے عہد کیا کہ وہ اپنی مدت کے آخری مہینوں کے دوران غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں دوسری مدت کے لیے حصہ لینے سے دستبردار ہو گئے تھے۔