تلنگانہ

تلنگانہ حکومت کا بڑا فیصلہ! سی ایم ریونت ریڈی اتوار کو فائن رائس اسکیم کا افتتاح کریں گے

وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی حضور نگر اسمبلی حلقہ میں اس اسکیم کا افتتاح کریں گے۔وزیرسیول سپلائز اُتم کمار ریڈی نے حیدرآباد میں اعلان کیا کہ آئندہ سے ہر سفید راشن کارڈ رکھنے والے خاندان کو باریک چاول فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جو موٹا چاول فراہم کیا جا رہا ہے، اس کا بڑے پیمانے پر غلط استعمال ہو رہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں تمام غریبوں کے لئے حکومت آئندہ ماہ سے راشن کارڈس پر باریک چاول کی تقسیم کا پروگرام شروع کرے گی، جس کا آغاز تلگو نئے سال اُگادی کے موقع پر اتوار کو کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
راشن کارڈ کا پتا کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا: ہائی کورٹ
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
گورنر، کویتا اور کے ٹی آر کی عوام کو اگادی کی مبارکباد
سچے دل سے توبہ کرنے والوں کیلئے مغفرت کے دروازے کھل جاتے ہیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی حضور نگر اسمبلی حلقہ میں اس اسکیم کا افتتاح کریں گے۔وزیرسیول سپلائز اُتم کمار ریڈی نے حیدرآباد میں اعلان کیا کہ آئندہ سے ہر سفید راشن کارڈ رکھنے والے خاندان کو باریک چاول فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جو موٹا چاول فراہم کیا جا رہا ہے، اس کا بڑے پیمانے پر غلط استعمال ہو رہا ہے۔

غلط استعمال کو روکنے اور غریب عوام کو معیاری غذائی اجناس فراہم کرنے کے مقصد سے باریک چاول اسکیم متعارف کروائی جا رہی ہے۔ اس وقت ریاست میں اضافی طور پر 30 لاکھ نئے راشن کارڈس منظور کئے جا رہے ہیں، جس کے ساتھ ہی سفید راشن کارڈس کی مجموعی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ جائے گی۔

اس اسکیم سے تقریباً ساڑھے تین کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔ اس اسکیم کے تحت حکومت 10,655 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے، جس میں سے 5,485 کروڑ روپے مرکز فراہم کر رہا ہے، جبکہ باریک چاول کی تقسیم سے ریاستی حکومت پر اضافی 2,858 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ اس کے علاوہ، حکومت رعایتی قیمت پر اشیائے ضروریہ کی تقسیم کے لئے بھی غور کر رہی ہے۔ اگادی کے موقع پر ریاستی حکومت حیدرآباد میں سرکاری طور پر تقاریب منعقد کرے گی جس میں وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی، وزراء، عوامی نمائندے، عہدیداران اور عوام شرکت کریں گے۔