تلنگانہ

گورنر، کویتا اور کے ٹی آر کی عوام کو اگادی کی مبارکباد

گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے تلگو عوام کو سال نو اگادی کی مبارکباد دی۔ بی آر ایس رکن کونسل کے کویتا نے ریاست کے عوام کو تلگو سال نو اگادی کی مبارکباد دی۔

حیدرآباد: گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے تلگو عوام کو سال نو اگادی کی مبارکباد دی۔ بی آر ایس رکن کونسل کے کویتا نے ریاست کے عوام کو تلگو سال نو اگادی کی مبارکباد دی۔ عوام کو نیک تمنائیں پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگیوں میں ترقی اور خوشحالی کے لئے وہ دعا گو رہیں گی۔

متعلقہ خبریں
مودی، گورنر کے ذریعہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کئے جانے پر خاموش کیوں ہے؟: ممتا بنرجی
کویتا کی درخواست ضمانت، سی بی آئی کو نوٹس
چیف منسٹر کو گھیرتے ہوئے کے ٹی آر خود مشکل میں پڑ گئے
حکومت کی ویب سائٹس پر ڈیجیٹل مواد کی تباہی پر تشویش کا اظہار : کے ٹی آر
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ہر گھر میں صحت اور تندرستی کا دور دورہ ہوگا، ہر چہرے پر مسکراہٹ رقص کرے گی۔ ریاست خوشحال اور ترقی کرتی رہے گی۔ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے بھی عوام کو اگادی کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ٹوئٹر پر عوام کے نام پیغام میں کے ٹی آر نے توقع ظاہر کی کہ انسانی تاریخ میں یہ سال سنگ میل ثابت ہوگا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ عوام ماضی کو بھلا کر مستقبل کا والہانہ استقبال کریں گے۔ میری خواہش ہے کہ نئے سال میں عوام کو ہر کام میں غیر معمولی کامیابی حاصل ہو، قسمت آپ پر مہربان رہے۔

ریاستی وزیر پنچایت راج ای دیا کر راؤ نے ریاست کے عوام کو تلگو سال نو اگادی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے دعا کی کہ نیا سال عوام کی زندگیوں کو خوشیوں سے بھردے۔ اچھی بارش ہو، بہترین فصلیں ہو۔ چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ سرسبز و شاداب خوشیوں میں تبدیل ہوجائے۔

a3w
a3w