امیرپیٹ میں بڑا آتشزدگی کا واقعہ (ویڈیو)
امیرپیٹ کے مصروف علاقہ میں آج شام ایک بڑے آتشزدگی کے واقعہ نے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق پلر نمبر 1444 کے قریب واقع ایک معروف گھی اسٹور (بالاجی گھی اسٹور) میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
حیدرآباد: امیرپیٹ کے مصروف علاقہ میں آج شام ایک بڑے آتشزدگی کے واقعہ نے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق پلر نمبر 1444 کے قریب واقع ایک معروف گھی اسٹور (بالاجی گھی اسٹور) میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے شعلے بلند ہونے لگے اور گھنے دھوئیں کے بادلوں نے پورے علاقہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
موقع پر موجود عینی شاہدین کے مطابق، آگ لگنے کے بعد وہاں شدید بدحواسی اور افرا تفری مچ گئی۔ لوگوں نے فوراً قریبی دکانیں اور مکانات خالی کرنا شروع کر دئے تاکہ کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے قریبی ٹریفک بھی متاثر ہوئی اور پولیس نے فوری طور پر ٹریفک کا رخ موڑ دیا۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائرفائٹرز نے شعلوں پر قابو پانے کے لئے بھرپور کوششیں شروع کر دیں اور قریبی پانی کے ذرائع استعمال کئے جا رہے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم قوی امکان ہے کہ شارٹ سرکٹ یا کسی مشینی خرابی کے باعث یہ واقعہ پیش آیا ہو۔
امیرپیٹ میں بڑا آتشزدگی کا واقعہ
— Urdu Scribe (@urduscribe1) August 27, 2025
امیرپیٹ کے پلر نمبر 1444 کے قریب واقع بالاجی گھی اسٹور میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ گھنے دھوئیں کے بادل پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے چکے ہیں۔
فائر فائٹرز فوری طور پر موقع پر پہنچے اور شعلوں پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار… pic.twitter.com/lohLb69ImE
پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے تاکہ کسی اور نقصان سے بچا جا سکے۔ اس واقعہ میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم مالی نقصان کا تخمینہ لاکھوں روپے میں لگایا جا رہا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے اور حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور متاثرہ علاقے کے قریب جانے سے گریز کریں۔