حیدرآباد
تلنگانہ ہائی کورٹ نے سنگارینی کالریز کی ٹریڈ یونین کے انتخابات کے معاملہ کی سماعت21دسمبر تک ملتوی کردی
تلنگانہ ہائی کورٹ نے سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹیڈ کی مسلمہ ٹریڈ یونین کے انتخابات سے متعلق معاملہ کی سماعت21دسمبر تک ملتوی کردی۔
حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹیڈ کی مسلمہ ٹریڈ یونین کے انتخابات سے متعلق معاملہ کی سماعت21دسمبر تک ملتوی کردی۔
آج اس معاملہ کی سماعت کے موقع پر ریاستی حکومت نے انتخابات کو ملتوی کرنے کی درخواست کی۔
ٹریڈ یونین کے انتخابات 27 دسمبر کو ہونے والے تھے تاہم آج سماعت کے موقع پر محکمہ توانائی کے اسپیشل چیف سکریٹری نے ہائی کورٹ میں ایک درخواست داخل کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل اور دیگر وجوہات کی وجہ سے انتخابات کو مارچ کے آخر تک ملتوی کرنے کی استدعاکی۔
انہوں نے عدالت سے کہا کہ اب انتخابات کرانا ممکن نہیں ہے، انتظامی اور امن و امان کے مسائل ہیں، اور انتخابات میں مزید وقت درکار ہے، اور اگر مارچ کے بعد یہ انتخابات منعقد ہوتے ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔