آندھراپردیش

برڈ فلو کی دہشت۔ تین دیہاتوں کے پولٹری فارمس میں 24 ہزار سے زائد مرغیاں پر اسرار طور پر ہلاک

احتیاطی تدابیر کے طور پر ہلاک مرغیوں کو زمین میں دفن کردیا گیا ہے اور مزید نمونے حاصل کر کے بھوپال کی ہائی سیکیورٹی لیب بھیجے گئے ہیں تاکہ حتمی رپورٹ کے بعد صورتحال مزید واضح ہو سکے۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے ضلع انامیا کے پیلیرو حلقہ میں برڈ فلو کی دہشت پھیل گئی جہاں تین دیہاتوں کے پولٹری فارمس میں اب تک 24 ہزار سے زائد مرغیاں پراسرار طور پر ہلاک ہو چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

وٹرنری حکام نے ابتدائی طور پر تصدیق کی ہے کہ سدم منڈل کے دیہاتوں پٹاونڈلہ پلی، کمبھم واری پلی اور اما گاری پلی میں مرغیاں برڈ فلو کا شکار ہوئی ہیں۔

احتیاطی تدابیر کے طور پر ہلاک مرغیوں کو زمین میں دفن کردیا گیا ہے اور مزید نمونے حاصل کر کے بھوپال کی ہائی سیکیورٹی لیب بھیجے گئے ہیں تاکہ حتمی رپورٹ کے بعد صورتحال مزید واضح ہو سکے۔


حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں تاہم احتیاط کے طور پر مشورہ دیا گیا ہے کہ اگلے دس دنوں تک چکن اور انڈوں کے استعمال سے گریز کریں،ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ محکمہ ویٹرنری، پولیس، ریونیو اور پنچایت راج کے عہدیدارگھر گھر جا کر بیداری مہم چلا رہے ہیں اور لوگوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ کھانسی، نزلہ یا بخار کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع ہوں۔

ضلع کلکٹر نشانت کمار نے متاثرہ پولٹری فارمرس کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے دفتر کو رپورٹ بھیجی جا رہی ہے۔