انٹرٹینمنٹ

سابق اداکارہ رمبھا اور اس کے بچے کار حادثے میں معمولی زخمی

سابق اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی بیٹی اور تباہ شدہ کار کی تصاویر شیئر کیں اور مداحوں سے دعا کی درخواست کی۔

نئی دہلی: سلمان خان کی سوپر ہٹ کامیڈی فلم جڑواں کی اداکارہ رمبھا اور ان کے بچوں کو کینیڈا میں اس وقت ایک حادثہ پیش آیا جب وہ لوگ اپنی آیا کے ساتھ کار میں گھر واپس آرہی تھے۔

سابق اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی بیٹی اور تباہ شدہ کار کی تصاویر شیئر کیں اور مداحوں سے دعا کی درخواست کی۔

https://www.instagram.com/p/CkZdR20sxtk/?igshid=YmMyMTA2M2Y=

تصویروں کے ساتھ اس نے ایک نوٹ لکھا جس میں بتایا کہ حادثہ کیسے ہوا؟ رمبھا نے اپنے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ، اس کے بچے اور ان کی آیا معمولی زخمی ہوئے اور بالکل محفوظ ہیں تاہم چھوٹی بیٹی ساشا ابھی بھی ہسپتال میں ہے۔

پہلی تصویر میں رمبھا کی بیٹی ساشا کو بستر پر لیٹا دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دوسری تصاویر تباہ شدہ کاروں کی ہیں۔

رمبھا نے لکھا کہ بچوں کو اسکول سے لے کر واپسی کے راستے پر ہماری کار کو ایک اور کار نے ٹکر مار دی۔ میری ننھی ساشا ابھی تک ہسپتال میں ہے، برا وقت ہے براہ کرم ہمارے لئے دعا کریں آپ کی دعائیں بہت معنی رکھتی ہیں۔

رمبھا کی جانب سے اس پوسٹ کو شیئر کرنے کے فوراً بعد، اس کے مداحوں کا کومنٹ سیکشن میں سیلاب آ گیا۔ ایک مداح نے لکھا، خدا آپ کی فیملی کو خوش رکھے…میڈم، آپ کا بہت بڑے مداح…جلد صحت یاب ہو جائیں، جبکہ دوسرے نے لکھا، وہ جلد ٹھیک ہو جائیں گی، دعائیں۔

پیر کو رمبھا نے اپنی بیٹی ساشا کے ساتھ ایک پیاری پوسٹ شیئر کی جس میں ساشا کو ایک فرانسیسی گانا گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے رمبھا نے اسے میری ساشا کا فرانسیسی گانا کا عنوان بھی لکھا۔

a3w
a3w