تلنگانہ

بی جے پی نے بی سی ریزرویشن بل کے معاملے میں یوٹرن لے لیا : مہیش کمار گوڑ

انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں بی آر ایس حکومت نے بی سی طبقات کے لیے 33 فیصد ریزرویشن کو گھٹا کر 22 فیصد کر دیا تھا، جو بی سی طبقات کے ساتھ دھوکہ تھا۔ اب بی جے پی بھی اس بل کی مخالفت کر رہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی نے بی سی ریزرویشن بل کے معاملے میں یوٹرن لے لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں بی آر ایس حکومت نے بی سی طبقات کے لیے 33 فیصد ریزرویشن کو گھٹا کر 22 فیصد کر دیا تھا، جو بی سی طبقات کے ساتھ دھوکہ تھا۔ اب بی جے پی بھی اس بل کی مخالفت کر رہی ہے۔


مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ بی جے پی تلنگانہ کے صدر رامچندر راؤ کے بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ بی جے پی بی سی ریزرویشن کے خلاف ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی اسمبلی میں بی جے پی نے بل کی حمایت کی، لیکن قومی سطح پر وہ مختلف موقف اختیار کر رہی ہے۔


آج دہلی میں اے آئی سی سی لیڈران سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ انہوں نے پارٹی قیادت کو تلنگانہ میں ذات پات کی مردم شماری اور بی سی ریزرویشن بل کے بارے میں تفصیل سے واقف کروایا۔

انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی تحریک سے ہی تلنگانہ میں ذات پات کی گنتی ممکن ہوئی ہے اور بی سی طبقات کو انصاف دلانا ہی کانگریس کا مقصد ہے۔


مہیش گوڑ نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے بی سی ریزرویشن پر ہر ممکن اقدام کیا ہے اور دو بلز مرکز کو بھیجے گئے ہیں، جو ابھی زیر التوا ہیں۔ اگر مرکز ان بلز کو منظوری نہیں دیتا تو راہل گاندھی کی قیادت میں ملک گیر تحریک چلائی جائے گی۔