شمالی بھارت

نامعلوم افراد نے بی جے پی لیڈر کو گولی ماردی (ویڈیو)

وہ اپنے گھر سے چند قدم کے فاصلے پر جل نگم کے دفتر پہنچے تو موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم بدمعاش ان کے سامنے آگئے اورانہوں نے طمنچہ نکال کرسیدھے بھاسکر کوگولی مار دی۔ جو ان کے کندھے پر لگی، جب کہ ان کی بیوی بال بال بچ گئی۔

جالون: اتر پردیش کے جالون ضلع میں بی جے پی لیڈر اور وشو ہندو پریشد کے سابق ضلع صدر بھاسکر اوستھی کو ان کے گھر کے قریب بائک سوار بدمعاشوں نے گولی مار دی ہے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
ہریانہ تشدد، دہلی کے کئی علاقوں میں وی ایچ پی کے احتجاجی مظاہرے
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا
فیروزآباد کا نام چندرا نگر رکھنے کی تجویز کو منظوری
نوجوان کی خودکشی، تبدیلی مذہب کیلئے دباؤڈالنے کا الزام

جمعہ کی دیر رات بائک سوار بدمعاشوں نے اس واردات کو انجام دیا۔ مقامی لوگوں کی مدد سے گولی لگنے سے زخمی ہونے والے بی جے پی لیڈر کو ان کی اہلیہ نے علاج کے لیے میڈیکل کالج میں داخل کرایا۔ جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں کانپور ریفر کر دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈاکٹر ایراج راجہ نفری کے ساتھ میڈیکل کالج پہنچے اور واقعہ کی معلومات لیں۔ ایس پی نے ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے 3 ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ یہ واقعہ اورائی کوتوالی کے امبیڈکر چوراہے سے بامبی روڈ جانے والے جل نگم کے قریب پیش آیا۔

اورائی شہر کے محلہ راجیندر نگر کے رہنے والے بی جے پی لیڈر اوستھی گروپ آف انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر اور وشو ہندو پریشد کے سابق ضلع صدر بھاسکر اوستھی اپنی بیوی سادھنا اوستھی کے ساتھ اسکوٹی پر بازار سے گھر لوٹ رہے تھے۔

 وہ اپنے گھر سے چند قدم کے فاصلے پر جل نگم کے دفتر پہنچے تو موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم بدمعاش ان کے سامنے آگئے اورانہوں نے طمنچہ نکال کرسیدھے بھاسکر کوگولی مار دی۔ جو ان کے کندھے پر لگی، جب کہ ان کی بیوی بال بال بچ گئی۔ گولی کی آواز سن کر گنجان آباد علاقے میں رہنے والے لوگ خوفزدہ ہو گئے۔ واقعہ کے بعد موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہو گئے۔

محلے کے لوگ زخمی بھاسکر اوستھی کو میڈیکل کالج لے گئے۔ جہاں ڈاکٹروں نے صورتحال کو دیکھ کر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد انہیں ہائر سینٹر کے لئے ریفر کر دیا۔ موقع پر پہنچے ایس پی نے واقعہ کی معلومات حاصل کیں۔ اس کے بعد جائے حادثہ کا معائنہ کیا گیا۔ جہاں قریب نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کرنے کی ہدایت کی۔ تاکہ بدمعاشوں کی نشاندہی ہو سکے۔

a3w
a3w