بی جے پی قائدین کو فلکیات سے زیادہ نجومیات پر بھروسہ: اکھلیش
مقامی لڑکے اور ہندوستانی فضائیہ کے گروپ کپتان شبھانشو شکلا کو ایکسیم 4 مشن کے تحت انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پہنچنے والا پہلا ہندوستانی خلاباز بننے کی مبارکباد دیتے ہوئے سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے پیر کے دن بی جے پی پر طنز کیا۔
لکھنو (پی ٹی آئی) مقامی لڑکے اور ہندوستانی فضائیہ کے گروپ کپتان شبھانشو شکلا کو ایکسیم 4 مشن کے تحت انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پہنچنے والا پہلا ہندوستانی خلاباز بننے کی مبارکباد دیتے ہوئے سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے پیر کے دن بی جے پی پر طنز کیا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی قائدین فلکیات سے زیادہ نجومیات پر بھروسہ کرتے ہیں۔ لکھنو آمد پر چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے خلاباز کو تہنیت پیش کئے جانے پر اکھلیش یادو نے طنزیہ کہا کہ بی جے پی والے ہر چیز کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرتے ہیں۔
لکھنو میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی قائدین کو فلکیات سے زیادہ نجومیات پر بھروسہ ہوتا ہے۔ انہیں بڑی فکر ہوتی ہے کہ کونسادن شبھ ہے۔
#WATCH | Lucknow: On Group Captain Shubhanshu Shukla, Samajwadi Party Chief and MP Akhilesh Yadav says, "… He has achieved a great feat. He must have worked so hard all these years and gone through rigorous training after which he has been able to achieve this success. It is a… pic.twitter.com/cLmPeMfsuP
— ANI (@ANI) August 25, 2025
کس وقت پر باہر نکلنا چاہئے اور کونسے رنگ کا لباس پہننا چاہئے۔ اکھلیش یادو نے سوال کیا کہ فلکیات پر بھروسہ نہ کرنے والے خلا کے بارے میں بات کیسے کرسکتے ہیں۔