قومی

غازی پور کا نام بدل دینے بی جے پی رکن اسمبلی کا مطالبہ

بی جے پی رکن اسمبلی کیتکی سنگھ نے پیر کے دن مرکز اور ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ غازی پور کا نام بدل کر مہارشی گوتم کے نام پر رکھا جائے جو مہارشی پرشورام کے باپ تھے۔

بلیا (یوپی) (پی ٹی آئی) بی جے پی رکن اسمبلی کیتکی سنگھ نے پیر کے دن مرکز اور ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ غازی پور کا نام بدل کر مہارشی گوتم کے نام پر رکھا جائے جو مہارشی پرشورام کے باپ تھے۔

کیتکی سنگھ نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کو لکھ چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ غازی پور کا نام بدل دیا جائے۔ غازی پور کی تاریخ مہارشی گوتم سے قربت رکھتی ہے۔

41 سالہ قائد نے کہا کہ ہم نے اکبر کے بارے میں پڑھا ہے کہ وہ گریٹ تھا۔ اس کی گریٹنس لاکھوں ہندوؤں کی نعشوں پر لکھی گئی تھی۔