جرائم و حادثات
اے پی:نوبیاہتاجوڑے نے شادی کے پانچ دن بعد ہی دریا میں چھلانگ لگادی
ایک نوبیاہتاجوڑے نے دریا میں چھلانگ لگادی جس کی شادی کے 5دن بھی نہیں ہوئے تھے۔اس واقعہ میں دلہن غرق ہوگئی جبکہ دلہا تیرکر کنارے پر پہنچ گیا۔
حیدرآباد: ایک نوبیاہتاجوڑے نے دریا میں چھلانگ لگادی جس کی شادی کے 5دن بھی نہیں ہوئے تھے۔اس واقعہ میں دلہن غرق ہوگئی جبکہ دلہا تیرکر کنارے پر پہنچ گیا۔
یہ واقعہ آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق پینوگونڈہ منڈل کی 19سالہ ستیہ وانی کی شادی مورٹا علاقہ کے کے شیورام کرشنا سے ہوئی تھی۔
منگل کی رات دونوں بائیک پر اپنے ارکان خاندان سے یہ کہہ کر نکلے کہ وہ فلم دیکھنے جا رہے ہیں تاہم دونوں نے دریا میں چھلانگ لگادی۔شیورام کسی طرح تیرکر کنارے پہنچنے میں کامیاب ہوگے۔
اس واقعہ کی اطلاع شیورام کرشنا نے اپنے رشتہ داروں کو دی جس کے بعد اس کو اسپتال لایاگیا۔بعد ازاں پولیس نے اس کو حراست میں لے لیا۔
ستیہ وانی کے رشتہ داروں نے الزام لگایا کہ شیورام کرشنا نے ان کی بیٹی کو دریا میں غرق کردیا۔
a3w