تلنگانہ

بی جے پی ایم پی ایٹالہ راجندر نے رئیل اسٹیٹ بروکر کو زوردار طمانچہ رسید کردیا (ویڈیو وائرل)

ایٹالہ راجندر نے غصہ سے رئیل اسٹیٹ بروکر کو تھپڑ رسید کردیا۔ اس کے بعد وہاں موجود بی جے پی کارکنوں نے بھی رئیل اسٹیٹ بروکروں کی پٹائی کردی۔

حیدرآباد: بی جے پی لیڈر اور ملکاجگیری کے رکن پارلیمنٹ ایٹالہ راجندر نے آج ایک رئیل اسٹیٹ بروکر کو زوردار طمانچہ رسید کردیا۔ ان رئیل اسٹیٹ بروکروں پر غریبوں کے زمینوں پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔  یہ واقعہ میڑچل ضلع کے پوچارم میونسپلٹی میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
سیاسی محرکہ تشدد: بی جے پی قائد
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

ایٹالہ راجندر نے غصہ سے رئیل اسٹیٹ بروکر کو تھپڑ رسید کردیا۔ اس کے بعد وہاں موجود بی جے پی کارکنوں نے بھی رئیل اسٹیٹ بروکروں کی پٹائی کردی۔

ویڈیو میں، ایٹالا راجندر کو ریئل اسٹیٹ بروکروں پرحملہ  کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ان کے حامیوں اور متاثرین بھی اس حملہ میں شامل ہو گئے ۔ اس واقعہ نے علاقہ میں زمینوں پر قبضے کے مسائل کو مزید اجاگر کردیا ہے، اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔  یہ واقعہ اب عوام کے درمیان مختلف ردعمل پیدا کر رہا ہے، جس میں کچھ اس پر نکتہ چینی کر رہے ہیں تو کچھ ایٹالہ راجندر کی کارروائی کی حمایت کر رہے ہیں۔