تلنگانہ

راہل گاندھی کے خلاف بی جے پی کا حیدرآباد میں احتجاج

حیدرآباد میں بی جے پی کے دفتر کے قریب کشیدہ صورتحال دیکھی گئی۔ کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی کی قیادت میں بہار میں منعقدہ ووٹرادھیکار یاترا میں وزیراعظم نریندر مودی کی ماں کے بارے میں دیے گئے

حیدرآباد: حیدرآباد میں بی جے پی کے دفتر کے قریب کشیدہ صورتحال دیکھی گئی۔ کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی کی قیادت میں بہار میں منعقدہ ووٹرادھیکار یاترا میں وزیراعظم نریندر مودی کی ماں کے بارے میں دیے گئے

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ

مبینہ توہین آمیز ریمارکس پر شدید تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ تلنگانہ بی جے پی مہیلا مورچہ کی قائدین نے پارٹی دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔


مودی کی ماں پر کیے گئے ریمارکس کے خلاف راہل گاندھی کا پتلا نذرِ آتش کرنے کی کوشش کی گئی لیکن پولیس نے روک دیا۔ اس دوران پولیس اور خواتین کارکنوں کے درمیان تکرار ہوئی۔ انہیں روکنے کی کوشش پر پولیس اور ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔


پولیس نے بی جے پی قائدین کو ہاؤس گرفتارکرلیا۔ بی جے پی دفتر کے اطراف سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے۔