تلنگانہ
بیوی کے ایک اور ٹیچر کے ساتھ ناجائز تعلقات، شوہر نے دونوں کی گاؤں میں پریڈ کروائی
اس خاتون ٹیچر کا شوہر جو کانسٹبل کے طورپرکام کرتا ہے، نے اپنی بیوی کو ناجائز تعلقات پر انتباہ دیا تاہم اس کی بیوی نے اس کی کوئی پرواہ نہیں کی جس پر اس کے شوہر نے اپنی بیوی اور ناگیندر کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔
حیدرآباد: بیوی کے ایک اور ٹیچر کے ساتھ ناجائزتعلقات پر شوہر نے دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد ان کے ہاتھ رسیوں سے باندھ کر گاوں میں ان کی پریڈ کروائی۔بعد ازاں ان کو پولیس کے حوالے کردیاگیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع مُلگ میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق کے ناگیندرجو ضلع پریشد ہائی اسکول منگاپیٹ منڈل مستقر میں فزیکل سائنس اور بائیوسائنس اسکول اسسٹنٹ کے طورپر خدمات انجام دیتا ہے، کے ناجائزتعلقات ایک اور ٹیچر سے ہوگئے۔
اس خاتون ٹیچر کا شوہر جو کانسٹبل کے طورپرکام کرتا ہے، نے اپنی بیوی کو ناجائز تعلقات پر انتباہ دیا تاہم اس کی بیوی نے اس کی کوئی پرواہ نہیں کی جس پر اس کے شوہر نے اپنی بیوی اور ناگیندر کو رنگے ہاتھوں پکڑلیااور ان کو پولیس کے حوالے کرنے سے پہلے ان کے ہاتھ رسیوں سے باندھ کر گاوں میں ان کی پریڈ کروائی۔