کرناٹک

کرناٹک میں بی جے پی اقتدار پر واپس آئے گی: یدی یورپا

بی جے پی لیڈر بی ایس یدی یورپا نے آج یہ اعتماد ظاہر کیا کہ آنے والے دنوں میں کرناٹک میں پارٹی اقتدار پر واپس آئے گی، جیسا کہ انھوں نے کہا تھا کہ اس لیے ماحول سازگار ہے۔

بیلگاوی (کرناٹک) (پی ٹی آئی) بی جے پی لیڈر بی ایس یدی یورپا نے آج یہ اعتماد ظاہر کیا کہ آنے والے دنوں میں کرناٹک میں پارٹی اقتدار پر واپس آئے گی، جیسا کہ انھوں نے کہا تھا کہ اس لیے ماحول سازگار ہے۔

بی جے پی کی ریاستی یونٹ میں بڑھتی ہوئی گروہ بندیوں کے درمیان سابق چیف منسٹر نے پرزور انداز میں کہا کہ پارٹی میں ہر ایک کو مل جل کر کام کرنا چاہیے۔ یدی یورپا نے کہا کہ بی جے پی کے لیے ماحول انتہائی سازگار ہے اور وہ اس بارے میں پراعتماد ہے کہ ہم آنے والے دنوں میں ریاست میں صد فیصد طور پر اقتدار پر آئیں گے۔

ہم سب مل کر اس سمت ایمانداری کے ساتھ کوشش کر رہے ہیں۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کوئی تجویز دینے کا سوال ہی نہیں ہے، ہر ایک کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ بیجا پور سٹی رکن اسمبلی بسوانا گوڑا پاٹل اور گوکا کے رکن اسمبلی رمیش جرکی ہولی کی زیرقیادت پارٹی کے ایک حصہ نے ریاستی بی جے پی کے صدر پی وائی وجیندر کو ان کے عہدہ سے ہٹانے کی مانگ کی، جس کے ساتھ ہی بی جے پی میں گروہ بندی منظر عام پر آئی۔

یہ قائدین وجیندر پر برسرعام تنقید کرتے رہے ہیں۔ سابق چیف منسٹر نے یتنال کے تعلق سے ایک سوال کا جواب دینا نہیں چاہا۔ ترقی کی کمی اور ضمانتوں سے متعلق اسکیمات کے بارے میں کانگریس حکومت کو تجاویز دینے سے متعلق سوال پر یدی یورپا نے کہا کہ ان ضمانتوں کے کوئی معنی نہیں ہیں۔ عوام کو مطمئن کرنے کے لیے ان کا اعلان کیا گیا، لیکن ان پر مناسب طور پر عمل آوری نہیں کی جاسکی۔

یہ (حکومت) ایک طرح سے تغلق دربار ہے۔ ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ وہ لوگ اس طرح سے کتنے عرصہ تک نظم و نسق چلاتے ہیں۔ اس رائے کے بارے میں پوچھے جانے پر کہ موجودہ بجٹ میں شمالی کرناٹک سے یدی یورپا کے دورِ حکمرانی کے تقابل میں ناانصافی کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے، جس سے ہر کوئی واقف ہے۔