شمالی بھارت

رتنا گری میں آر ایس ایس کے مارچ میں گڑبڑ کرنے کاالزام، مسلمانوں نے اللہ اکبر کے نعرے لگائے: بی جے پی لیڈر

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی جانب سے جمعہ کی شام رتنا گری میں ایک مارچ نکالاگیا جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ اس واقعہ پر بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) لیڈر اور رکن اسمبلی نتیش رانے نے سخت ردعمل کااظہار کیا ہے۔

رتناگری: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی جانب سے جمعہ کی شام رتنا گری میں ایک مارچ نکالاگیا جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ اس واقعہ پر بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) لیڈر اور رکن اسمبلی نتیش رانے نے سخت ردعمل کااظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مرزا پور میں گاؤکشی کے الزام میں 8 حراست میں
انتخابی مہم میں وزیراعظم مودی کا ”مذہبی“ نعرے لگانا حیران کن: شرد پوار

انہوں نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ جب تک ملک میں جہادی ذہنیت کے حامل لوگ موجود ہیں وہ ہندوؤں کو اپنے تہوار منانے یا محب وطن تنظیموں جیسے آرایس ایس کو اپنے پروگرام پرامن طور پر منعقد کرنے نہیں دیں گے۔ رانے نے کہاکہ آر ایس ایس کارکن شہر میں پرامن مارچ کررہے تھے۔ چند تخریبی عناصر نے مبینہ طور پر مذہبی نعرے لگاتے ہوئے خلل اندازی کی کوشش کی۔

نتیش رانے نے اپنے برہمی کااظہار کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ اس کا نتیجہ سود سمیت بھگتنا پڑے گا۔بعدازاں ایک ویڈیو پیام میں نتیش رانے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ آر ایس ایس پرامن جلوس نکال رہی تھی۔ اسی دوران ایک ہجوم نے اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ آر ایس ایس کے مارچ کو درہم برہم کرنا ایک بڑے ایجنڈہ کا حصہ ہے۔ بعض عناصر ہندو اکثریتی ملک میں رہتے ہوئے ہندوستان کو اسلامی ملک میں تبدیل کرناچاہتے ہیں۔ رانے نے کہاکہ حکومت مہاراشٹرا‘ گڑبڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

تاہم انہوں نے ہندو برادری سے اپیل کی کہ وہ ایسے اقدامات کی روشنی میں چوکس اور متحد رہیں۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ آج آر ایس ایس کا جلوس تھا‘کل تخریبی عناصر گھروں پر حملہ کرسکتے ہیں۔ رانے نے کہاکہ اگر آپ بٹ جاؤگے تو آپ کو کاٹ دیاجائے گا۔ اگر آپ متحد رہیں گے تو زندہ سلامت رہیں گے۔