تلنگانہ

ایس ایل بی سی ٹنل کے منہدم ہونے کے 200دن بعد بھی لاشیں برآمد نہیں کی جاسکیں:کے ٹی راما راو

انہوں نے سری سیلم لیفٹ بینک کنال (ایس ایل بی سی) ٹنل کے منہدم کے بعد ہوئی لاپرواہی اور بے عملی پر سخت ردعمل دیا، جس کے نتیجہ میں آٹھ مزدورہلاک ہوگئے تھے۔راما راؤ نے اتوار کو نشاندہی کی کہ حادثہ کے 200 دن بعد بھی آٹھ میں سے چھ مزدوروں کی لاشیں برآمد نہیں کی جاسکیں۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزارصدرکے ٹی راما راؤ نے ریاست میں کانگریس حکومت اور مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت دونوں پر شدید تنقید کی۔

متعلقہ خبریں
ایم ایل اے سری ریوری پرکاش ریڈی کا بیان: کانگریس حکومت پر جعلی خبریں پھیلانے کا الزام
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار

انہوں نے سری سیلم لیفٹ بینک کنال (ایس ایل بی سی) ٹنل کے منہدم کے بعد ہوئی لاپرواہی اور بے عملی پر سخت ردعمل دیا، جس کے نتیجہ میں آٹھ مزدورہلاک ہوگئے تھے۔راما راؤ نے اتوار کو نشاندہی کی کہ حادثہ کے 200 دن بعد بھی آٹھ میں سے چھ مزدوروں کی لاشیں برآمد نہیں کی جاسکیں۔

انہوں نے کانگریس حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے میں حکومت ناکام رہی ہے اور ان کو کوئی معاوضہ بھی نہیں دیا گیا۔ انہوں نے مرکز کی خاموشی پر بھی سوالات اٹھائے۔

انہوں نے ریاستی حکومت کے رویے کو“شدید غفلت”اور ذمہ داری سے فرار قرار دیا۔انہوں نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر بھی نکتہ چینی کرتے ہوئے سوال کیا کہ کالیشورم پراجکٹ میں معمولی مسائل پر فوری کارروائی کرنے کے باوجود ایس ایل بی سی ٹنل کے گرنے کی تحقیقات کے لئے نیشنل ڈیم سیفٹی اتھارٹی جیسی ٹیم کیوں نہیں بھیجی گئی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ایک“مفاہمتی تعلق”قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا‘بڑا بھائی’ہمیشہ تلنگانہ میں کانگریس کے‘چھوٹے بھائی’کی حفاظت کیوں کرتا ہے؟

یہ ناجائز اتحاد کیا ہے؟رما راؤ نے عہد کیا کہ بی آر ایس اقتدار میں واپس آ کر متاثرہ چھ خاندانوں کو انصاف دلائے گی اور اس حادثہ کے ذمہ داروں کو جواب دہ بنائے گی۔