مہاراشٹرا

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو دو، تین دن میں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا

تازہ ترین اطلاع کے سٹی پولیس کے ذریعہ حاصل کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق اس معا ملے کے کلیدی ملزم کو دادر ریلوے اسٹیشن پر موبائیل۔کے کور کی خریداری کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا لیکن یہ اب بھی پولیس کی دسترس سے باہر ہے -

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سیف علی خان، جنہیں باندرہ میں اپنی رہائش گاہ پر چاقو سے حملہ کرنے کے بعد کئی زخم آئے تھے، اب صحت یاب ہو رہے ہیں اور انہیں دو یا تین دنوں میں ڈسچارج کر دیا جائے گا، لیلاوتی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ہفتہ کو بتایا واردات کے بعد اداکار کا ایمرجنسی میں آپریشن کیا گیا تھا فی الوقت انھیں ایک خصوصی وارڈ میں ہے اور ڈاکٹروں کے ایک پینل کی نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں
سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ہنوز فرار
ورون دھون اور جانہوی کپور کی فلم بوال کا ٹریلر ریلیز
سیف علی خان پر حملہ آور ملزم کا باپ وزارتِ خارجہ اور ہائی کمیشن سے رجوع ہوگا
نوازالدین صدیقی کا گانا یار کا ستا یا ہوا ہے ریلیز
آیوشمان کھرانہ امریکہ اور برطانیہ میں پرفارم کریں گے

دریں اثناء اس معاملے کا ملزم ابتک پولیس کی گرفت سے باہر ہے، ممبئی پولیس نے کیس کو حل کرنے کے لیے 20 ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ جمعہ کو پولیس نے ایک "مشتبہ” کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا لیکن پانچ گھنٹوں کی پوچھ تاچھ کے بعد اسے رہا کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین اطلاع کے سٹی پولیس کے ذریعہ حاصل کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق اس معا ملے کے کلیدی ملزم کو دادر ریلوے اسٹیشن پر موبائیل۔کے کور کی خریداری کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا لیکن یہ اب بھی پولیس کی دسترس سے باہر ہے –